عام طور پر دیکھنے میں آتا ہے کہ اگرکوئی بھی ڈرامہ یا فلم ہٹ ہوتی ہے تو شروع شروع میں تو اس کی جوڑی بھی لوگوں میں یکساں مقبولیت حاصل کرتی ہے مگر پھر وقت کے ساتھ ساتھ اس جوڑی کی مقبولیت میں کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے مگر پاکستان کی مشہور و معروف ڈرامہ سیریل ہم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے شو بز انڈسٹری کو ایک ایسی سدا بہار جوڑی کا تحفہ دیا ہے جو اتنے سالوں کے بعد بھی ترو تازہ اور مقبول عام ہے
اگرچہ ہم سفر کے بعد اس جوڑی کو سائقین کسی ڈرامے یا فلم میں دوبارہ اکٹھے نہیں دیکھ سکے مگر اس کے باوجود وہ اس بات کے خواہشمند ضرور ہیں کہ یہ جوڑی ایک بار پھر پردہ اسکرین پر ایک ساتھ نظر آۓ ان کو ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش اس فوٹو شوٹ سے بھی پوری ہوئی جب ان دونوں کی تصاویرایک ساتھ انڈیا ٹوڈے کی زینت بنیں
ان تصاویر میں مائرہ خان سنہر اور براون لباس میں نظر آرہی ہیں جس پر خوبصورت موتیوں کو کام ہوا ہے میگزین کے سر ورق پر مائرہ خان کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کے لباس میں فواد خان ایک نۓ انداز میں لوگوں کے دل موہ رہے ہیں
اس فیشن شوٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ فواد خان نے یہ شوٹ اپنی ہی بیگم یعنی صدف خان کے برائیڈل ملبوسات کی تشہیر کے لیۓ کیا ہے ۔یاد دہے کہ فواد خان کی من پسند بیوی صدف خان ایک ڈریس ڈیوائنر اور فیشن ڈیزائنر کے طور پر ایک منفرد مقام رکھتی ہیں
اور اس دفعہ اپنے ڈیزائنز کی مشہوری کے لیۓ انہوں نے اس جوڑی کا سہارا لیا جن کا ایک ساتھ نظر آجانا ہی برانڈ کی کامیابی کی ضمانت بن جاتا ہے
ان تصاویر کو فواد خان نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے بھی فواد خان اور مائرہ خان کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شئر کیا ہے یہ دونوں اداکار جو کہ ڈرامہ ہم سفرمیں ایک ساتھ نظر اۓ آج بین الاقوامی شہرت کے حامل ہیں اور ان کو ایک ساتھ دیکھ کر اور ان کی کیمسٹری دیکھ کر دیکھنے والوں کے دل میں بار بار یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ یہ باصلاحیت جوڑا ہمسفر ڈرامے کی طرح ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں