فریال محمود نے رقص کرتے ہوۓ ایسا کیا کر دیا کہ لوگوں نے ان کو دوزخ کا ٹکٹ کٹوا دیا

پاکستان کی مٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ بہت زرخیز ہے اور یہاں لوگوں میں محنت اور صلاحیتوں کا ایسا خزانہ موجود ہے جو کسی کو کبھی بھی اور کہین بھی حیران کر سکتا ہے ایسے ہی بہت سارے ناموں میں سے ایک نام پاکستان شو بز میں تیزی سے جگہ بناتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل فریال محمود کا بھی ہے

ڈرامہ ‘بیچاری ‘ اور ‘لال رنگ ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی فریال محمود کی سب سے اہم بات اس کی وہ محنت ہے جو اس نے اپنے جسم پر کی فربہ جسم کی مالک اس اداکارہ نے سخت ترین ایکسرسائزز کی مدد سے جس طرح تیزی سے اپنا وزن کم کیا وہ ان تمام لوگوں کے لیۓ ایک پیغام ہے جو وزن کو کم کرنا انتہائی دشوار سمجھتےہیں

 

اداکارہ فریال محمود نے اپنے وزن کو کم کرنے کے اس سفر کو تمام لوگوں کے ساتھ اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے بھی شئير کیا ہے تاکہ سب لوگ ان کی تبدیلی کا مشاہدہ کر سکیں ۔ جو لوگ شدید محنت کرنا جانتے ہیں ان کے خواب بھی بڑے ہوتے ہیں جو انہیں اس محنت پر اکساتے ہیں

 

یہ بات فریال محمود پر صد فی صد صادق ہوتی ہے جنہوں نے اتنی شدید محنت صرف چھوٹی اسکرین پر ہی کامیابی حاصل کرنے کے لیۓ نہیں کی بلکہ ان کی نظریں فلمی دنیا پر لگی ہوئی ہیں اسی سبب ایک جانب تو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپنے وزن کے کم ہونے کو شئیر کیا اس کے ساتھ ساتھ اکثر و بیشتر وہ اپنے رقص کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر لگاتی رہتی ہیں کیوں کہ وہ جانتی ہیں کہ بڑی اسکریں کے لیۓ صرف خوبصورت نظر آنا اور اداکاری کرنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ رقص میں مہارت بھی ضروری ہے

 

حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنی رقص کرتے ہوۓ ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ بھارتی فلم جب وی میٹ کے مشہور و معروف گانے یہ دل ہاۓ پر رقص کر رہی تھیں اس گانے پر ان کے بہترین رقص کو دیکھتے ہوۓ ماہرین رقص نے ان کو کرینہ کپور سے بہتر ڈانسر قرار دیا ہے مگر سوشل میڈیا صارفین اس بارے میں کیا کہتے ہیں یہ آپ خود جان لیں

واہ جی لوگوں نے تعریف کرتے ہوۓ کہہ ڈالا ،

کچھ لوگوں نے فریال کے اس ڈانس کو کرینہ سے بہتر قرار دیتے ہوۓ کہا کہ آپ اس میں بالکل ڈوب گئی تھیں جس نے ہمیں آپ کا معتقد کرڈالا

وزن کے کم کرنے پر طعنے دینے والے لوگ طعنے دینے سے باز نہ آۓ

وزن کم کرنے سے سنا تھا کہ خود پر اعتماد بحال ہوتا ہے لیکن کوئی اتنا اوور ہو جاتا ہے یہ نہیں سنا تھا فریال دن بدن اوور ہوتی جا رہی ہیں

گانے کے بولوں کو لے کر بھی تنقید کرنے والوں کی کمی نہ تھی

جنت تو دیکھی نہیں تو سیدھا دوزخ کی پہلی ایکسپریس پکڑ لو اور وہاں چلی جاؤ

فلموں میں کام نہ دینے والے بھی سامنے آگۓ

تو جتنا مرضی ناچ لے فلم تجھے پھر بھی نہیں ملنی

فریال محمود کے جوش اور جزبے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آنے والے وقت میں ان کے ترقی کے جہاز کو لینڈ ہونے سے کوئی نہین روک سکتا اور ان کے لیۓ شہرت کی بلندیاں منتظر ہین لوگوں کی تنقید انہیں آگے بڑھنے کا مذید حوصلہ دیتی رہے گی

To Top