فیصل آباد کی سڑکوں پر ٹریفک کھلوانے کا انوکھا طریقہ سامنے آگیا

جمہوریت کا مطلب یہی سمجھا جاتا ہے کہ ہر انسان کا اظہار راۓ کی آزادی حاصل ہوتی ہے ۔اسی بات کافائدہ اٹھاتے ہوۓ ہمارے ہاں مظاہرین دوسروں کی تکلیف کا پاس کیۓ بغیر کبھی بھی کہیں بھی سڑک پر اپنے مطالبات کی منظوری کے ليۓ کھڑے ہو جاتے ہیں ۔جس کے نتیجے میں عام انسان کو نہ صرف پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ٹریفک کی بھی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں ۔

[adinserterblock=”15″]

ایسا ہی ایک واقعہ سٹی کونسل چوک فیصل آباد میں پیش آیا جہاں سٹی کونل کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ مظاہرین سڑک پر نہ صرف جمع ہوۓ بلکہ انہوں نے وہ سڑک عام ٹریفک کے لیۓ بند کر دی جس کے نتیجے میں سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔مگر مظاہرین عوام کی اس پریشانی سے بے خبر اپنے احتجاج میں مصروف رہے ۔

اس موقع پر ایک نامعلوم شہری نے اس احتجاج کے خاتمے کے لیۓ ایک عجیب طریقہ استعمال کیا جس کے سبب لمحوں میں نہ صرف مظاہرین گدھے کے سر سے سینگ کی طرح نہ صرف غائب ہو گۓ بلکہ وہ روڈ بھی ٹریفک کے لیۓ کھل گیا ۔

اس نامعلوم شخص نے جس کی شناخت اب تک ظاہر نہیں ہو سکی پہلے تو اپنی قمیض اتاری اور اس کے بعد اس نے سڑک پر کھڑے کھڑے اپنی شلوار بھی اتار کر مادر ذاد برہنہ ہو گیا ۔یہ شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا جس کو ٹریفک جام کی وجہ سے راستہ نہیں مل پا رہا تھا ۔

اس شخص کے اس احتجاج نے حکام کو ایک نیا راستہ بتا دیا ہے جس کے ذریعے بڑے سے بڑے احتجاج کو لمحوں میں ختم کیا جا سکتا ہے ۔ حکام کو چاہیۓ کہ وہ ایک ایسی فورس تیار کریں جو بوقت ضرورت اس قسم کے احتجاج کے سامنے برہنہ وار آجائیں اور اس احتجاج کا خاتمہ کر دیں ۔

یہ طریقہ آنسو گیس شیلنگ کے مقابلے میں کم خرچ اور بالا نشین بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔اسلام آباد میں اکثر ہونے والے دھرنوں کے خاتمے کے لیۓ بھی یہ طریقہ انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس کے لیۓ پولیس فورس کی تھوڑی سی ٹریننگ کی ضرورت ہو گی اس کے بعد حکام کو ہمیشہ کی پریشانی سے نجات حاصل ہو سکتی ہے ۔آپ کا کیا خیال ہے ؟

To Top