فہد مصطفی کے چہرے اور جسم کی رنگت میں ایسا فرق سامنے آگیا جس نے سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث کا آغاز کر دیا

جیتو پاکستان سے کامیابی اور شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے فہد مصطفی کئی ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر خود کو منوا چکا ہے

[”adinserter block= “3”]

۔ ماضی کے سندھی اور اردو ڈراموں کے مشہور اداکار صلاح الدین تونیو کے بیٹے فہد مصطفی نے کبھی بھی اپنے والد کو کامیابیوں کا سفر طے کرنے کے لیۓ بطور زینہ استعمال نہیں کیا

فہد مصطفی چہرہ گورا ٹانگیں کالی

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر فہد مصطفی کی ایک تصویر فہد مصطفی کے مختلف رنگ کے عنوان سے شئير کی گئی جس نے ان لوگوں کے درمیان ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا جو کہ ماضی میں بھی یہ دعوۓ کرتے رہے ہیں کہ فہد مصطفی نے اپنے چہرے کی گندمی رنگت کو سفیدی میں  تبدیل کرنے کے لیۓ چہرے پر انجکشن لگواۓ ہیں

ان کی اس تصویر نے لوگوں کے درمیان اس بحث کو دوبارہ سے ایک نۓ رنگ میں زندہ کر دیا اور لوگوں نے ان کے گورے چہرے اور گالی ٹانگوں کو دیکھ کر سوال اٹھانے شروع کر دیۓ ہیں اور کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ کورا چہرہ کالے پاؤں کچھ تو گڑبڑ ہے

[”adinserter block= “10”]

جب کہ کچھ لوگوں نے تو ان کی تصویر دیکھ کر کہیں سے گورا اور کہیں سے کالا قرار دے ڈالا

اور کوئی تو بے ساختہ پوچھ بیٹھا کہ یہ کالی ٹانگ ایڈیٹنگ کا کمال تو نہیں ہے ؟

جب کہ کسی نے تو یہ کہہ کر سارا بھانڈہ ہی پھوڑ ڈالا کہ انجکشن کا اثر ٹانگوں تک نہیں پہنچتا

[”adinserter block= “15”]

فہد مصطفی کے بارے میں اور ان کی رنگت کے بارے میں لوگ کچھ بھی کہتے رہیں مگر اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ آج فہد اس مقام پر ہیں جہاں تک جانے کے لیۓ ان جیسے بہت سارے لڑکے صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں ان تمام میں فہد مصطفی اگر کامیاب ہین تو اس میں ان کی انتھک محنت کا بہت اہم کردار ہے

To Top