فیس بک پر خاندان کے لوگوں کو ایڈ کرنے کے اثرات

آ ج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے ہر بندہ ہاتھ میں اسمارٹ فون لۓ جگ بھر کو اپنا دوست بناۓ گھوم رہا ہوتا ہے ۔فیس بک پر دشمن کو بھی ایڈ کر لو تو وہ فرینڈ بن جاتا ہے ۔اس کے بعد اپنے کمنٹس کے ذریعے اس دشمن نما دوست سے دشمنی بنھاتے رہیں تاوقتیکہ وہ آپ کو ان فرینڈ نہ کر دے۔

یہی حال خاندان والوں کا بھی ہوتا ہے،عقلمند لوگ کبھی بھی اپنے خاندان والوں کو ایڈ نہیں کرتے اور جو معصوم لوگ یہ غلطی کر بیٹھتے ہیں انہیں اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے ۔

فیس بک پر آپ کوئی شوخی نہیں مار سکتے

1

آپ ایسی کوئی پوسٹ نہیں لگا سکتے جس میں آپ کوئی شوخی مار سکیں مثلا آپ نے کہیں یہ بتا دیا کہ آپ نے فلاں امتحان میں ٹاپ کر لیا یا آپ نے کسی ایسے  کام کی پوسٹ لگا لی جس سے آپ کی نیت لوگوں کو متاثر کرنے کی تھی تو فیس بک پر ہی خاندان والوں کے کمنٹس آپ کی ایسی حالت کردیتے ہیں کہ آپ متاثر کرنے کے بجاۓ خود ہی متاثرین میں شامل ہو جاتے ہیں ۔

فیس بک پر آپ کوئی دکھی پوسٹ نہیں لگا سکتے

2

انسانی زندگی دکھ سکھ کا میلہ ہے مگر آپ نے اگر غلطی سے کوئی دکھی پوسٹ شئیر کردی تو فورا ہی آپ کے اس دکھ کا تانا بانا کسی کزن کی منگنی اور شادی سے جوڑ دیا جاتا ہے اور اس کے بعد جو لعنت ملامت کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اس کا تو کوئی حساب ہی نہیں ہے ۔

اپنی بیماری کا اسٹیٹس ڈالنے کی غلطی مت کیجئۓ گا

6

بعض اوقات انسان کا دل چاہتا ہے کہ کسی کی توجہ حاصل کرنے کے لۓ نام نہاد بیماری کا لبادہ اوڑھ لے تاکہ کوئی بہت پیار سے طبیعت پوچھے ،کوئی فکر کرے مگر بیماری کا سنتے ہی آپ کے خاندان والے پورے بوریا بستر کے ساتھ آپ کی طبیعت پوچھنے آپ کے گھر ٹپک پڑتے ہیں نتیجے کے طور پر امی کی جانب سے ہدایت نامہ جاری ہو جاتا ہے کہ آئندہ اگر مر بھی رہے ہو تو کسی کو مت بتانا ۔

فیس بک پر کہیں کچھ کھانے کی پوسٹ شئیر نہیں کرنی چاہۓ

4

آپ نے کہیں دوستوں کے ساتھ کچھ کھا پی لیا اور وہ پوسٹ لگا دی تو سمجھیں کھایا پیا ہوا ہضم ہونا دشوار ہو جاۓ گا ۔ پورا خاندان ایسے ندیدے پن کا اظہار کرے گا جیسے آپ خاندان کے پہلے فرد ہیں جس نے کہیں جا کر کچھ کھانے کی کوشش کی ہے ۔

کوئی نیک بات شئیر کرنے کی غلطی مت کریں

4

غلطی سے نیکی کمانے کی نیت سے اگر آپ کوئی اچھی بات شئیر کردیں تو خاندان والے آپ کے پچھلے ایسے ایسے گناہ آپ کو یاد دلائیں گے کہ آپ کو لگے گا کہ آپ سے بڑ ا گناہ گار کوئی نہیں ہے ۔

پھپھو کے بارے میں کوئی پوسٹ شئیر کرنے سے پرہیز کریں

3

پھپھو کے بارے میں آج کل لطیفے زبان زدعام ہیں لیکن اگر آپ خاندان والوں کو ایڈ کرنے کی غلطی کر چکے ہیں تو پھر یہ لطیفے شئیر کرنے کی غلطی مت کیجۓ گا ورنہ پھپھو ابو سے لائیو میں وہ چھترول کرواسکتی ہیں کہ الحفیظ الاماں

یہ تو صرف کچھ باتیں تھیں ورنہ خاندان والے کیا کیا کر سکتے ہیں اس کا تو کوئی حساب نہیں ،ساری زندگی اپنی کسی پوسٹ کے سبب پھپھو کی بیٹی کو بھگتنے سے بہتر ہے کہ خاندان والوں کو ہی ان فرینڈ کر دیا جاۓ ۔

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا نوٹس آف چارج کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

To Top