کووڈ19،انٹرنیشنل ایونٹس منسوخ مگر کراچی میں پی ایس ایل میچز کا خیر مقدم

کراچی پی ایس ایل

کرونا سے گھبرانانہیں ۔۔ پی ایس ایل تو ہوگا بس عوام اپنی ذمہ داری پراسٹیڈیم آئیں ۔۔

 قدرت کا اصول ہے کہ اچھا اور برا وقت قوموں پر آتا ہے اور مشکل وقت میں ہی قومیں بنتی ہیں ، لیکن جب برا وقت ایک قوم سے نکل کر اقوام  تک پھیل جائےتو پھر تباہی اور بربادی  اسی طرح عیاں ہوتی ہے جیسے آج کرونا وائرس کے باعث ہو رہی ہے۔ کرونا وائرس سے جانوں کا ضیاع کسی المیے سے کم نہیں  لیکن بات یہاں تک نہیں رکی یہ  جان لیوا وائرس آہستہ آہستہ ہر ہر جگہ اپنے پنجے پھیلاتا جارہا ہے۔۔ عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے جبکہ دنیا بھر میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 125,086  سے تجاوز کر چکی ہے  جبکہ اس سے ہونے والی اموات 4 ہزار سے زائد ہیں ۔

کراچی پی ایس ایل

Reuters

کرونا کا خوف ،ایونٹس منسوخ

 بڑے بڑے ایونٹس نوول کرونا وائرس کے خوف کے باعث منسوخ ہوچکے ہیں ۔ ہالی ووڈ انڈسٹری  کی بڑی فلموں کی  ریلیز ہو یا لندن لٹریری فیسٹیول یا پھر انڈین آئیفا ایوراڈز سب اس کی نذر ہوچکے ہیں۔ یہی نہیں این بی اے (نیشنل باسکٹ ایسوسی ایشن) نے بھی باسکٹ بال کا بڑا  ایونٹ منسوخ کردیا ہے این بی اے نے اپنے ایک پلیئر میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد یہ اقدام اٹھایا ہے ۔

کرونا معمولی وائرس ہے؟

دنیا بھر میں کرونا کے خوف سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں مگرسندھ سرکار خواب غفلت میں ہے شاید!  کراچی میں پی ایس ایل  کے میچز شروع ہوچکے ہیں ۔سائیں سرکار نے ناک سے مکھی اڑانے کی طرح  اسے معمولی وائرس قرار دے چکی ہے اور  رویے چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ  کرونا کی کیا  مجال جو ہمیں آ لگے! ۔  جبکہ اس ضمن میں سندھ کے ایک وزیر نے کرونا کو معمولی  وائرس قرار دیتے ہوئے یہ بیان بھی  دیا  کرونا وائرس زیادہ خطرناک نہیں ہے اس لیے عوام گھبرائیں نہیں   حفاظتی تدابیر کا اپنانا بہت ضروری ہے میچ دیکھنے کیلئے آنے والوں کی سکریننگ کی جائے گی البتہ سٹیڈیم آنے کا فیصلہ تماشائیوں کا اپنا ہے ۔

کراچی پی ایس ایل

Arab News PK

مزید جانیئے: کورونا وائرس آخر ہے کیا ؟

کراچی کے بہادر عوام !

دوسری جانب پاکستان خصوصاً کراچی کی بہادر عوام کو سلام پیش کرنا ضروری ہے  جوخوشی کا کوئی بھی موقع جانے نہیں دیتی خصوصاً کرکٹ! اور اب کراچی والی پی ایس ایل کیلئے کرونا کو بھی خاطر میں نہیں لارہے اور شائقین کرکٹ نے بھی پی ایس ایل میچز کا دل سے خیر مقدم کیا ہے  ۔لیکن سوال یہاں  یہ ہے کہ کیا صرف احتیاطی تدابیر اپنانے سے کرونا ڈر کے بھاگ جائے گا؟ گوکہ کراچی میں اس وقت کرونا سے متاثرین کی تعداد زیادہ  نہیں مگر بڑھتے ہوئے کیسز کے تحت پی ایس ایل انتظامیہ اورصوبائی  حکومت  کو اس حوالے سے سوچنا چاہئے  ۔ کیا عوام کی صحت ان ایونٹس سے بڑھ کر ہے ؟ سوچنا ہوگا!!

کراچی پی ایس ایل

Geo Super

To Top