بیوٹی پارلر سے سجی سجائی دلہن اغوا حقائق ایسے کہ سب ہی حیران رہ جائيں

شادی انسانی زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے کسی بھی لڑکے یا لڑکی کے لیۓ یہ زندگی کا وہ اہم موڑ ہوتا ہے جس پر اس کے مستقبل کا دارومدار ہوتا ہے اسی وجہ سے اکثر والدین کی زبردستی کے سبب لڑکا یا لڑکی شادی کے لیۓ تیار تو ہو جاتے ہیں مگر پھر ایسے ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جو سب ہی کو حیران کر دیتے ہیں

ایسا ہی ایک واقعہ حالیہ دنوں کراچی میں سامنے آیا جب بارات کے موقعے پر دلہن تیار ہونے کے لیۓ بیوٹی پارلر گئی اور وہاں سے پولیس ذرائع کے مطابق چار افراد نے سجی سجائی دلہن کو اغوا کر لیا لڑکی کے لواحقین نے کراچی کے علاقے تیموریہ تھانے میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ نارتھ ناظم اباد کے علاقے میں لڑکی تیار ہونے کے لیۓ وہاں پہنچی

اس کے بعد چار افراد اسلحے کے ہمراہ وہاں آۓ اور انہوں نے اس لڑکی کو گاڑی میں بٹھا کر اغوا کر لیا جب پولیس نے اس حوالے سے پارلر کے مالکان سے تفتیش کی تو ایس ایس پی عرفان بلوچ نے میڈیا کو یہ بتایا کہ لڑکی علی نامی شخص کے ساتھ جو اس کا سابقہ منگیتر بھی تھا فرار ہوئي ہے

جب کہ اس حوالے سے دلہن  کے لواحقین کی جانب سے الزام لگایا جا رہا ہے کہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا گیا ہے تاہم پولیس پارلر اور اس کے اطراف موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات کر رہی ہے

اس حوالے سے پولیس نے دلہن کے سابقہ منگیتر علی کو بھی شامل تفتیش کیا ہے اور اس سے بھی باز پرس کر رہی ہے تاہم ابھی تک اس دلہن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے پولیس کی تفتیش جاری ہے اس حوالے سے وہ دلہن کے ہونے والے شوہر اور اس کے والدین سے بھی تفتیش کر رہے ہیں

To Top