تحریک انصاف کی دعا بھٹو نے آصف علی زرداری کو منہ توڑ جواب دے دیا

ملک کی سیاست اس وقت ایک فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے ۔نواز شریف کی نااہلی کے بعد اب سب کی نگاہیں عمران خان اور آصف علی زرداری کی جانب لگی ہوئی ہیں ۔دونوں جانب سے گرما گرم بیانات کا سلسلہ جاری ہے ۔

سیاست اب پنجاب سے نکل کر سندھ میں داخل ہوتی نظر آرہی ہے ۔پیپلز پارٹی جو کہ ہمیشہ بھٹو کے نام پر سیاست کا دعوی کرتی رہی ہے ۔ اس بار تحریک انصاف نے اس کو اس کے گھر میں گھس کر للکارا ہے ۔ اس للکار کی ایک جھلک تحریک انصاف کی سندھ کی وومن ونگ کی جوائنٹ سیکرئٹری دعا بھٹو کے اس پیغام میں واضح طور پر نظر آتی ہے ۔

گرما گرم بیانات کا یہ سلسلہ جو قائدین کی جانب سے شروع کیا گیا تھا اس کی گرمی اب کارکنوں تک پہنچ گئی ہے ۔اس حوالے سے لوگ اب یہ امید لگا کر بیٹھے ہیں کہ نواز شریف کے بعد شائد آصف علی زرداری بھی احتساب کے کٹہرے میں کھڑے نظر آئیں گے ۔

سیاست کی یہ بڑھتی ہوئی گرمی 2018 کے الیکشن کی تیاری بھی ہو سکتی ہے اور ملک کے منظر نامے میں تبدیلی کا مظہر بھی ہو سکتی ہے ۔دعا بھٹو جو کہ خود بھی بھٹو خاندان کی ہونے کی دعوۓ دار ہے ۔ اس بات کا اظہار کر رہی ہے کہ اب سندھ کی سیاست بھی تبدیل ہونے کے لۓ تیار ہے ۔اور نئی نسل پیپلز پارٹی کے بھٹو زندہ ہونے کے نعرے سے تنگ آگئی ہے ۔

دعا بھٹو کی اس ویڈیو سے یہ ٹابت ہوتا ہے کہ تبدیلی کی ہوا اب سندھ میں بھی داخل ہو گئی ہے ۔اور نئی نسل اب سندھ کی اس طرز سیاست سے تنگ آگئی ہے ۔ اور اب یہ تبدیلی کی ہوا بھٹو کے گھر سے نکلی ہے اس کی گونج کہاں تک جاتی ہے اس کا انتظار سب کو ہے ۔

To Top