ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا وار ،مسلمانوں کی امریکہ آمد پر پابندی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن میں کامیابی نے پہلے ہی اقوام عالم کو اس خوف میں مبتلا کر دیا تھا کہ جس منشور کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے اس پر عمل درامد ایک متنازعہ عمل ہو گا مگر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی تیزی سے اس پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی الیکشن مہم میں ایک سے زیادہ موقعوں پر اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ مسلمان امریکہ کی سلامتی کے لۓ ایک بڑا خطرہ ہیں لہذا وہ ان کی امریکہ میں آمد پر پابندی لگا دے گا ۔

1

اور یہی کچھ انہوں نے سات مسلم ممالک پر پابندی لگا کر کیا ہے ان ممالک میں عراق،ایران ،شام ،صومالیہ،سوڈان،لیبیا اور یمن شام شامل ہیں ۔ان ممالک کے لوگوں پر فی الفور پابندی لگا دی گئی ہے کہ ان کے لوگوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جاۓ گا یا دوسرے لفظوں ان ممالک کے لوگوں کی امریکہ آمد پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔اس پابندی کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہو گا جو کہ پہلے ہی امریکی گرین کارڈ حاصل کر چکے ہیں ۔

مگر امریکی فارن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان گرین کارڈ ہولڈر افراد سے بھی ان ممالک میں آنے جانے پر مکمل انکوائری کی جاۓ گی اور ان کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جاۓ گی ۔امریکی صدرکے اس اعلان کے بعد مختلف قسم کا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

کئی حلقوں کی جانب سے امریکی حکومت کے اس فیصلے کو امریکی سلامتی کے وسیع تر مفاد میں سراہا جارہا ہے مگر کئی حلقوں کی جانب سے تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ امریکی ائرپورٹس پر کئی مقامات پر زیر تعلیم افراد کی جانب سے احتجاج بھی کۓ جارہے ہیں ۔

ایرانی حکومت کی جانب سے بھی اسکا ردعمل کچھ یوں آیا ہے کہ ایران نے بھی اپنے ملک میں امریکیوں کے داخلے پر پابندی کا عندیہ دیا ہے ۔

2

پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہا کہ اس طرح اقوام عالم کا اتحاد متاثر ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح دہشت گردی کا شکار ملکوں کو تنہائی کا شکار کیا جا رہا ہے جس سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو سکتا ۔

جب کہ دوسری جانب عمران خان نے اس بارے میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ امریکہ یہ پابندی پاکستان پر بھی لگاۓ تاکہ وہ لوگ جو اس وقت امریکہ جا کر صرف معاشی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں ملک میں رہ کر ملک کی تعمیر اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

کیا ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ فیصلے امریکہ کے مفاد میں ہوں گے یا اس کو تنہا کرنے کا سبب بنیں گے ۔ان سوالوں کے جوابات کی طرف سب ہی کی نظریں مرکوز ہیں مگر ان کے جوابات وقت ہی کے ساتھ مل سکیں گے ۔ابھی تو ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کا آغاز ہے آگے آگے دیکھیۓ ہوتا ہے کیا؟

 تابوتِ سکینہ اور ہیکل سلیمانی کا تاریخی پس منظر،درحقیقت اسکی کہانی کیا ہے؟

To Top