ڈونلڈ ٹرمپ آخر چاہتے کیا ہیں؟

دنیا کی واحد سپر پاور، اور طاقت ور ترین ملک کا صدر منتخب ہونے والا ڈونلڈ ٹرمپ ہر طرف خبروں کی زد میں ہے ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ وہ اب کیا کرے گا؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے ملک کے لئے پالیسیاں کیا ہوں گی اور ان کے دنیا پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ ٹرمپ کے انتخابی جلسوں کے دوران کی جانے والی تقاریر کی مدد سے اس کے نقطہ نظر کو واضح طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔

امیگریشن

1

Source: The Last Resistance

امریکی حکومت کے وسیع تر مفاد میں ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کے حامی ہیں کہ امیگریشن کے سخت ترین قوانین بناۓ جائیں اور صرف ان لوگوں کو ملک میں آنے دیا جاۓ جو کہ ملک کے مفاد میں مفاد میں ہوں۔دیگر تمام مجرمانہ افعال میں ملوث افراد کو واپس بھیج دینا چاہئے ۔

خارجہ پالیسی

2

Source: The New York Times

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق خارجہ پالیسی ایک نکاتی ایجنڈے پر ہو گی تاکہ امریکہ کو اسلامی دہشت گردوں اور ان کی کاروائیوں سے پاک کیا جاۓ ۔ایران سمیت ان تمام ممالک کے ساتھ جو دہشت گردوں کے مدد گار ہیں معاہدوں کا خاتمہ کیا جاۓ ۔ اس کے علاوہ ماضی کی حکومتوں کے دشمنوں کے ساتھ رکھے گۓ معزرت خواہانہ رویے کا خاتمہ کیا جاۓ ۔

اسلحہ

6

Source: The Fiscal Times

سڑکوں پر بڑھتی ہوئی مجرمانہ، متشدد سرگرمیوں کے سبب ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کے حامی ہیں کہ شہریوں کو ذاتی اسلحہ رکھنے کی اجازت حاصل ہو مگر اس کے ساتھ ساتھ ایسے تربیتی پروگرام بھی ضروری ہیں جو لوگوں کے نفسیاتی پہلوؤں کی تربیت کرے ۔

معاشیات

5

Source: Connecticut College

امریکہ کی معاشیات کو بہتر بنانے کے لئے اور زیادہ سے زیادہ نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ ایسے قوانین بنانے چاہتے ہیں جو امریکہ کو پوری دنیا کے سرمایہ داروں کے لئے پسندیدہ ملک بنا دے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کے ایسے تمام اقدامات کی بھی روک تھام کی جاۓ جو امریکی معاشی سرگرمیوں کے لئے نقصان دہ ہو۔

تعلیم

01

Source: Higher Education Legal Insights

اعلی ترین تعلیم کے یکساں مواقع ہر امریکی بچے کا بنیادی حق ہے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرے کہ ہر بچہ کالج تک کی تعلیم اپنے خاندان پر کم سے کم بار ڈالے بغیر پورا کر سکے

اسقاط حمل

embryo

Source: Embryo

ریاست کا کام شہریوں کی زندگی کا تحفظ ہے اور اسی بنا پر ڈونلڈ ٹرمپ اسقاط حمل کے سخت مخالف ہیں ، سواۓ اس حالت میں کہ ماں کی زندگی کو خطرہ ہو یا پھر ماں کے ساتھ جنسی ذیادتی ہوئی ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ پالیسیاں بظاہر مسلم ممالک کے لۓ اور بالخصوص پاکستان اور اس جیسے مما لک کے لۓ بہت شدت پسندی کی حامل نظر آتی ہیں ۔ کہنے والے تو یہاں تک کہتے ہیں کہ یہ امریکہ کا نریندر مودی ثابت ہو سکتا ہے ۔ ان تمام حالات کو دیکھتے ہوۓ مسلم دنیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کو تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ دوسری جانب کچھ معتدل حلقے پر امید ہیں کے صدر بننے کے بعد ان کے رویے کی شدت میں کچھ کمی آۓ گی۔

خشوع و خضوع کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لیے ترجمہ جاننا بھی ضروری

To Top