دولہا کے ایک جواب نے اس کو ایک بڑی مشکل میں ڈال دیا نکاح خواں برہم کیوں ہوا

شادی انسانی زندگی کا نہ صرف یادگار ترین موقع ہوتا ہے ۔بلکہ اس موقع پر نہ صرف دولہا دلہن خوش ہوتے ہیں بلکہ ان کے عزیز و اقارب اور ملنے جلنے والے بھی خوش ہوتے ہیں ۔شادی کے اس عمل کی تکمیل کے لیۓ نکاح کا فریضہ سب سے اہم فرض ہے جس کے بغیر شادی کا عمل مکمل نہیں ہو سکتا ۔

[adinserterblock=”15″]

اسی سبب نکاح کے فریضے کی انجام دہی کے لیۓ نکاح خواں کو بلوایا جاتا ہے ۔جس کو اس کے منصب کی اہمیت کے سبب بہت زیادہ عزت و احترام دولہا اور دلہن دونوں خاندان کی جانب سے دیا جاتا ہے ۔ اور نکاح خواں بھی اپنے منصب کی مناسبت سے بہت سنجیدہ رہتے ہیں ۔ان کی آمد کے ساتھ ہی نکاح کے عمل کا آغازکروادیا جاتا ہے ۔

https://www.facebook.com/PakPolitics2/videos/323047234766098/

یہ عمل خاندان کے بزرگ لوگوں کی موجودگی میں کیا جاتا ہے ۔ اور اس کے بعد نکاح خواں دولہا سے تین بار ایجاب و قبول کرواتا ہے۔ مگر حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک دولہا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس سے نکاح خواں نے ایجاب و قبول کے لیۓ جب تیسری دفعہ دریافت کیا تو اس نے شادی کی خوشی میں مزاحیہ انداز میں نکاح خواں سے کہا کہ کیا لکھ کر دے دوں

دولہا کے اس جواب پر نکاح خواں ایک دم آگ بگولہ ہو گیا اس نے نکاح کا رجسٹر زور سے پٹخ دیا اور نکاح پڑھانے سے ہی انکار کر دیا اور دولہا کو اس کے اس مذاق پر انتہائی ہذیمت کا سامنا کرنا پڑا ۔

جس کے بعد بزرگوں نے دوبارہ سے اس نکاح خواں کو بہت مشکلوں سے راضی کیا اور آخر کار نکاح کا یہ عمل اپنے اختتام کو پہنچا ۔ اس بات سے سب شادی کرنے والے لوگوں کو یہ سبق حاصل کرنا چاہیۓ کہ اگرچہ شادی ایک خوشی کا عمل ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک اہم اور سنجیدہ معاملہ بھی ہے ۔

To Top