سوشل میڈیا کی طاقت ایک بار پھر فتح یاب ، ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ ایک غریب پر دھپڑوں کی بارش کرنے کے بعد معافی مانگنے اس کے گھر جا پہنچے

پاکستان جو کہ اب پاکستان تحریک انصاف کے دعوؤں کے مطابق نیا پاکستان بننے جا رہا ہے جہاں پر کوئی وی آئي پی نہیں ہو گا جہاں عوام کے نمائںدے اس کے حکمران نہیں بلکہ اس کے خادم ہوں گے جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہو گی جہاں غریب اور امیر کے لیۓ انصاف کے یکساں موقعے میسر ہوں گے ۔ یہ ہیں وہ خواب جو آج پاکستان کے ہر انسان کی آنکھوں میں ہیں

اسی پاکستان میں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ نے ایک ایسا عمل کر ڈالا جس نے ان تمام دعوؤں کی قلعی کھول ڈالی اور عمران خان سے سوال پوچھنے شروع کر دیۓ ہیں کہ جو قوانین وہ اپنی ذات کے لیۓ بناتے ہیں ان پر ان کے نمائندے عمل پیرا کیوں نہیں ہو رہے

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ اپنی لینڈ کروزر میں کسی نجی کا م سے کراچی میں سفر کر رہے تھے کہ ان کے سامنے کٹلس گاڑی میں داؤد چوہان نامی  شخص آگیا جو کہ کسی جھگڑے کے سبب راستہ روکے کھڑا تھا اس موقع پر اس کی ڈاکٹر عمران علی شاہ سے تلخ کلامی ہوئي جس کے جواب میں سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ ڈاکٹر عمران علی شاہ اس پر چڑھ دوڑے اور اس آدمی کو تشدد کا نشان بناۓ جس کی موقع پر موجود افراد نے ویڈیو بنا ڈالی اور وائرل کر دی

جیسے ہی واقعے کی اطلاع پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہوئی انہوں نے اس حوالے سے ڈاکٹر عمران علی شاہ کو شو کاز نوٹس دے ڈالا جس میں ان سے سرعام ایک شہری پر نہ صرف تشدد کی مزمت کی گغی ہے بلکہ اس حوالے سے وضاحت بھی طلب کی گئی ہے

Other side of the story of today's incident. Although Dr.Imran Shah has apologised unconditionally but see what the victim says about the incident. Via: @Rehan AhmedYour views ???

Posted by Fixit on Tuesday, August 14, 2018

دوسری جانب اس حوالے سے ڈاکٹر عمران شاہ کا ایک وضاحتی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اس سارے واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیںاس کے ساتھ ساتھ ریحان نامی شخص کا بھی ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس کی گاڑی کو داؤد چوہان نے ہٹ کیا تھا

اس کے علاوہ ڈاکٹر عمران علی شاہ داؤد چوہان  کے گھر بھی گۓ جس کو انہوں نے سرعام مارا تھا اور اس سے معزرت بھی طلب کی

ان تمام واقعات کے سامنے آنے کے بعد عوام اس بارے میں کافی غم و غصے کا شکار ہے عوام کا یہ ماننا ہے کہ یہ بات کسی بھی طرح جائز نہیں ہے کہ عوام کے نمائندے قانون کو ڈاکٹر عمران علی شاہ کی  طرح ہاتھ میں لیں قانون نافذ کرنے کے لیۓ ادارے موجود ہیں اگر کوئی غلط بھی کر رہا ہے تو اس کو سزا دینے  کا اختیار صرف اور صرف قانون کے پاس ہے ۔

To Top