ایبٹ آباد :ایک جیسے ناموں نے دھوکا دے دیا ، پیر کی تکلیف میں مبتلا مریضہ کا ڈاکٹروں نے معدے کا آپریشن کر ڈالا

پاکستان کے اندر سرکاری ہسپتالوں کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے مریضوں یے ساتھ ڈاکٹر کا سلوک غیر انسانی ہونے کی شکایات بارہا میڈيا کے ذریعے سامنے آتی رہی ہیں مگر اس کے باوجود ان کی حالت میں کوئي تبدیلی واقع نہیں ہو رہی ہے ایسا ہی ایک واقعہ میڈيا کے ذریعے ایک بار پھر عوام کے سامنے آیا ہے

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیس میں گل آمنہ نامی ساٹھ سالہ خاتون پیر میں تکلیف کے سبب زیر علاج تھیں جن کو جب ڈاکٹروں نے آپریشن کے لیۓ آپریشن تھیٹر منتقل کیا تو اسی دن ڈاکٹروں کی لسٹ کے مطابق ایک اور خاتون بھی زیر علاج تھیں جن کے معدے کا آپریشن ہونا تھا

ناموں کی مماثلت سے غلط آپریشن

نامیوں کی اس مماثلت کے سبب ڈاکٹروں نے ساٹھ سالہ گل آمنہ بی بی کے پیر کے آپریشن کے بجاۓ ان کے معدے کا آپریشن کر دالا اس موقع پر گل آمنہ بی بی کا یہ کہنا تھا کہ وہ آپریشن ٹیبل پر بھی ڈاکٹروں کو اس بات کی دہائی دیتی رہیں کہ ان کے معدے کا آپریشن نہ کیا جاۓ بلکہ ان کی فائلیں دیکھی جائیں

ڈاکٹر نے غلطی تسلیم کرلی

مگر ڈاکٹروں نے ان کی فریاد پر کان دھرنے کے بجاۓ ان کے معدے کا آپریشن کر ڈالا واقعہ کے میڈیا کے سامنے آتے ہی ڈاکٹروں نے نہ صرف اپنی غلطی کو تسلیم کیا بلکہ ان کا کہنا تھا کہ ایسا صرف ناموں کی مماثلت کے سبب ہوا

ہسپتال کے اعلی عہدیداروں نے اس حوالے سے تحقیقات کے لیۓ تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو اس سارے واقعے کی تحقیق کے بعد رپورٹ مرتب کرۓ گی

اس موقعے پر مریضہ کے لواحقین کا بھی یہ کہنا تھا کہ مریضہ کی ٹانگ میں راڈ ڈلی ہوئی تھی اسی حوالے سے آپریشن ہونا تھا ڈاکٹروں کے پاس اس کا سارا ریکارڈ بھی موجود تھا مگر جس کو دیکھنے کی ڈاکٹروں نے زحمت ہی نہ کی اور اس کے معدے کا آپریشن کر ڈالا

To Top