انڈیا کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں چور کی دبنگ انداز میں انٹری

سوشل میڈیا پر آج کل ایک ایسے چور کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو کہ حلیۓ سے کسی طور چور نظر نہیں آرہا تھا انتہائی شاندار سوٹ بوٹ میں ملبوس یہ چور ڈپارٹمنٹل اسٹور میں گھومتے ہوۓ سامان کو اپنی جیبوں میں بھرتا جارہا تھا ۔ اس کے اعتماد سے کوئی بھی دھوکہ کھا سکتا تھا ۔اور اس پر کوئی بھی یہ شبہ نہیں کر سکتا تھا کہ وہ چور بھی ہو سکتا ہے ۔

اسی سبب جب ڈپارٹمنٹل اسٹور والوں کو اس پر شبہ ہوا تو انہوں نے پہلے اس کے لۓ پولیس کا انتظام کیا اور پھر جب پولیس کے سامنے اس کی تلاشی لی گئی تو وہ سب کی آنکھیں کھولنے کے لۓ کافی تھی اس کی جیبوں کے اندر سے وہ سامان برآمد ہوا جو اس نے اس اسٹور سے چوری کیا تھا ۔


تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ انڈیا کے کسی ڈپارٹمنٹل اسٹور میں پیش آیا مگر اس واقعے نے پاکستان میں موجود سیلف سروس والے ڈپارٹمنٹل اسٹورز کی بھی آنکھیں کھول دی ہیں اور اب سب لوگ اچھے اور سوٹڈ بوٹڈ حلیۓ والے لوگوں کو بھی شک کی نظر سے دیکھنے لگے ہیں ۔

اگرچے تمام اسٹورز میں سی سی ٹی وی کیمروں کا انتظام بھی ضرور ہوتا ہے مگر اس کے باوجود آج کل کے چور بھی بہت ہوشیار ہوگۓ ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کس طرح ان کیمروں سے بچ کر بھی چوری کی جا ‎سکتی ہے۔ اسی سبب اب ان اسٹورز والوں نے کیمروں کے ساتھ ساتھ ہر کاونٹر کے ساتھ ایسے لوگوں کو بھی کھڑا کرنا شروع کر دیا ہے جو آنے والے لوگوں پر نہ صرف نظر رکھتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایسے چوروں سے بھی بچاتے ہیں

اس ویڈیو سے یہ تو ظاہر نہیں ہو سکا کہ چور کو پولیس کے حوالے کیا گیا ہے یا نہیں مگر یقینا اس ڈپارٹمنٹل اسٹور والوں نے آئندہ کے لۓ ایسے اقدامات ضرور کئیے ہوں گے جن کی مدد سے ایسے چوروں سے بچا جا سکے۔

To Top