اگر آپ بھی دانتوں سے ناخن کاٹتے ہیں تو آپ احساس کمتری کاشکار نہیں بلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنے ناخنوں کو اپنے دانتوں سے کاٹنا یہ ایک ایسا بین الاقوامی مسلہ ہے جس میں ہر قوم ہر عمر کے لوگ مبتلا ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں ۔جو لوگ اس عادت میں مبتلا ہوتے ہیں انہیں ہر موقعے پر نہ صرف تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ اکثر اوقات اس عادت کے سبب انہیں بہت شرمندگی بھی اٹھانی پڑتی ہے ۔

اس عادت کے حوالے سے اکثر لوگوں کو یہ سننے کو ملتا ہے کہ چونکہ اس عادت میں مبتلا شخص احساس کمتری میں مبتلا ہے لہذا وہ ناخن کاٹتا ہے ۔یا پھر دانتوں سے ناخن کا کاٹنا نحوست کا سبب ہے وغیرہ وغیرہ مگر آج ہم اس عادت میں مبتلا لوگوں کی شخصیت کے ان مثبت پہلوؤ ں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں ۔

یہ لوگ تخیل پسند ہوتے ہیں

ایسے لوگ فنون لطیفہ میں بہت اہم کارہاۓ انجام دے سکتے ہیں کیوںکہ ان کی قوت تخلیق عام لوگوں کے مقابلے میں بہت مضبوط ہوتی ہے ۔اور اسی طاقت کے سہارے یہ نت نئی چیزیں تخلیق کر سکتے ہیں

مضبوط اعصاب کے مالک ہوتے ہیں

یہ لوگ مضبوط اعصاب کے مالک ہوتے ہیں چھوٹی چھوٹی مشکلات پر فوری طور پر گھبرانے کے بجاۓ ان پر سوچ بچار کر کے ان کا حل نکالنے والے لوگ ہوتے ہیں ۔ان کی فطرت میں مسائل پر شور و واویلا کرنا شامل نہیں ہوتا ۔

یہ احساس کمتری میں مبتلا لوگ نہیں ہوتے

ایک عام تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ جو لوگ دانتوں سے ناخن کاٹتے ہیں وہ احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں ۔ اس تاثر کی نفی اکثر ان کامیاب لوگوں کو دیکھ کر ہوتی ہے کہ جو اس عادت میں مبتلا ہونےکے باوجود مختلف شعبہ ہاۓ زندگی میں بہت کامیاب ہوتے ہیں ۔

یہ بہت حساس ہوتے ہیں

دانتوں سے ناخن کاٹنے والے لوگ بہت حساس فطرت کے لوگ ہوتے ہیں یہ بہترین دوست اور بہترین جیون ساتھی ثابت ہوتے ہیں ان کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ یہ خود کو تکلیف دے کر دوسروں کی راحت کا سامان بن جائیں ۔

یہ پرفیکشن کے دلدادہ ہوتے ہیں

اس عادت میں مبتلا لوگ تکمیلیت کے دلدارہ ہوتے ہیں ۔یہ اپنی بنائی ہوئی چیزوں کو اس درجے پر دیکھنا چاہتے ہیں جہاں کہ وہ ہر قسم کے نقص سے مبرا ہو جاۓ ۔اس عمل کے لیۓ وہ ہر قسم کی محنت کرنے کے لیۓ تیار ہوتے ہیں ۔ان کی یہی عارت ان کو بہت محنتی بنا دیتی ہے ۔

ان تمام خصوصیات کے باوجود اس بات کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیۓ کہ دانتوں سے ناخن کاٹنا ایک ایسی عادت ہے جس کو معاشرے میں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ۔اس کے ساتھ ساتھ طبی لحاظ سے بھی اس عادت کے کافی نقصان موجود ہیں ۔ لہذا وہ تمام افراد جو اتنی بہت ساری مثبت خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں انہیں چاہیۓ کہ اس عادت کو جاری رکھنے سے اجتناب برتیں

 

To Top