رنگ، نسل،عقیدے اور مذہب سے بالاتر ہو کر ایک قوم بن کر ابھرنا ہوگا،آرمی چیف

پاک فوج کے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں منعقدہ خصوصی بریفنگ میں شرکت کی۔ بریفنگ  کے دوران شرکا کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اور وفاقی و صوبائی انتظامیہ کی مدد کے لیے ملک بھر میں فوجی جوانوں کی تعیناتی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس  میں اب تک اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

آرمی چیف

The News

معاشرے کے کسی طبقے کو عالمی وبا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، آرمی چیف

آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور معاشرے کے کسی بھی طبقے کو اس وبا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ فوجی جوان پاکستان کے ہر کونے میں شہریوں تک پہنچیں تاکہ انہیں نہ صرف وبا سے تحفظ دیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں  انہیں تسلی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت پر کیے گئے اقدامات تمام پاکستانیوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے معاون ہوں گے۔

مزید پڑھیے: کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے کپتان کی ٹائیگر فورس

ایک نئے چیلنج کا سامنا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک قوم بن کر، رنگ، نسل ، عقیدے اور مذہب سے بالاتر ہو کر اس مشکل وقت کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس وقت ہمیں ایک نئے چیلنج کا سامنا ہے لیکن اس سے قبل بھی ہم مل کر مشکلات پر قابو پا چکے ہیں۔ مسلح افواج عوام اور کورونا وائرس کے درمیان سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آرمی چیف کا کہا تھا کہ قومی جدوجہد کا حصہ ہوتے ہوئے پاک فوج پاکستان کے لوگوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

To Top