کرنل سہیل راجہ شہید نے یکم رمضان کو شہادت کے درجے پر فائز ہونے سے قبل کیا کارنامہ انجام دیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے

پاکستانی فوج کو یہ عزت و مرتبہ حاصل ہے کہ ان کے سپوت اپنی ملک و قوم کی حفاظت کے لیۓ بغیر کسی لالچ اور ڈر و خوف کے جس طرح ملک و ملت پر بپنی جانیں نچھاور کرتے ہیں ایسا کسی اور ملک کی فوج میں نہیں ہوتا ۔ یہی سبب ہے کہ ملک کی عوام اس فوج سے نہ صرف بے تحاشا پیار کرتی ہے بلکہ اس کے ہر ہر فرد کے لیۓ اپنے دل میں  بے تحاشا پیار اور عزت کا جزبہ رکھتے ہیں

ماضي بعید میں کوئٹہ کو ایک خاص گروہ کی جانب سے بار بار دہشت گردی کا نشانہ بنیا جاتا رہا ہے اور اس کا شکار ہزارہ برادری کے لوگ بنتے رہے ہیں گزشتہ ماہ ان کی خواتین کی جانب سے تادم مرگ ہڑتال کا اعلان کیا گیا تاکہ حکومتی ارکان کی جانب سے قتل و غارت گری کا یہ سلسلہ بند ہو سکے ۔

اس کے جواب میں پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ان خواتین کو یقین دلایا کہ پاک فوج فوری طور پر اس حوالے سے اقدامات کرے گی اور اس ظلم کا سلسلہ بند کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اور پھر جب پورا ملک ایک دوسرے کو پہلے رمضان کی مبارکباد دے رہا تھا مرد تراویح کی نماز کا اہتمام کر رہے تھے

اس وقت ہماری پاک فوج کے جوانوں کا ایک گروہ ایک مصدقہ اطلاع پر ایک آپریشن کے لیۓ روانہ ہو ۓ جس کی سربراہی انٹلی جنس آفیسر کرنل سہیل راجہ کر رہے تھے ان کے ہمراہ اس کے ساتھی بھی تھے اس موقعے پر شدید مقابلے کے بعد مطلوب ترین دہشت گرد سلمان بدینی ہلاک ہوا ۔جب کہ اس کے ساتھ موجود دو خودکش بمبار جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے جہنم واصل ہوۓ

اس شدید مقابلے میں کرنل سہیل راجہ نے بے مثال قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ان کی بہادری کے نتیجے میں پاک فوج کو سلمان بدینی اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت کی صورت میں اہم کامیابی حاصل ہوئی مگر اس تصادم کے نتیجے میں کرنل سلمان راجہ کو بھی گولیاں لگیں اور وہ موقعے پر ہی شہادت کے رتبے کو جاپہنچے

ان کے ساتھ تین سپاہی بھی زخمی ہوۓ جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے کرنل سہیل راجہ ماضی مین بھی آپریشن ردالفساد کے حوالے سے انٹلی جنس بیس آپریشن کرنے میں خصوصی شہرت کے حامل ہیں اور انہوں نے وزیر ستان آپریشن میں بھی خاصی اہم کامیابیاں حاصل کی تھیں

ان کا تعلق پنجاب کے علاقے وہاڑی سے تھا ان کے والد ایک کڑوڑ پتی تھے اور ان سے وراثت کی مدد میں ان کو بھی اسی مربع تک کی زمین ملی تھی مگر دولت کی اس ریل پیل کے باوجود کرنل سہیل راجہ کی دلی خواہش تھی کہ وہ ملک و قوم کے لیۓ کوئي کارنامہ انجام دیں اور اسی جزبے کے تحت انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی

ہر فوجی کی طرح شہادت کا رتبہ پانے کی خواہش کرنل سہیل راجہ  کی بھی اولین خواہش تھی جس کو اللہ تعالی کی ذات نے رمضان کی پہلی بابرکت رات میں قبول کیا ۔ اللہ تعالی ان کی شہادت کو قبول و منظور فرماۓ

To Top