سردی کے موسم کا استقبال گھر ہی میں مزے مزے کے سوپ بنا کر کیجیۓ

سردی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی گرم چیزوں کا استعمال بڑھنا شروع ہو جاتا ہے ۔ گرم میوہ جات اور مشروبات کے ساتھ سردی کو نہ صرف انجواۓ کیا جاتا ہے ۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ رنگا رنگ پکوان پکاۓ جاتے ہیں تاکہ اس سے لطف اندوز ہو جا سکے ۔

سردی سے بچنےکے لۓ قدیم دور سے ہی یخنی کا استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ اس یخنی کا ایک فائدہ تو یہ ہوتا ہے کہ یہ بہت طاقت دینے والا مشروب ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ ذود ہضم ہونے کے ساتھ ساتھ لذت سے بھر پور ہوتی ہے ۔ گزشتہ کچھ ادوار سے یخنی کی جگہ مختلف علاقوں کے سوپ نے لے لی ہے۔ چائنیز ، تھائی ، اٹالین سوپ اپنے اندر یخنی کی ساری افادیت کے ساتھ ساتھ لذت سے بھر پور ہوتے ہیں ۔

اسی سبب ان تمار سوپز نے بڑی تیزی سے نہ صرف یخنی کی جگہ لے لی ہے۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی کک اس میں اپنے ماحول اور علاقے کی مناسبت سے تبدیلی کر کے ان کو مزید لذیذ بنا رہے ہیں ۔ایسے ہی کچھ سوپ کی ریسپی ہم آپ کو بتائيں گے جو لذت میں کسی بھی ریسٹورنٹ کے سوپ کو مات دے سکتے ہیں ۔

چائنیز چکن کارن سوپ

اجزا : چکن بغیر ہڈی کے چھوٹی بوٹی (سوگرام )، انڈا ایک عدد پھینٹا ہوا ، کارن فلور چار کھانے کے چمچے ، نمک حسب ذائقہ ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چوتھائی کھانے کا چمجہ ، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ، سفید سرکہ، سویا ساس ، گاجر ایک عدد، پیاز آدھا ،مکئی کے دانے ابلے ہوۓ ایک کپ۔

ترکیب :

چکن میں تین کپ یخنی ، پیاز ،گاجر اور سبز پیاز ملا کر دس سے پندرہ منٹ تک پکنے دیں ۔ یہاں تک کہ چکن ریشہ ریشہ ہو جاۓ ۔ اب ان تمام سبزیوں کو یخنی میں سے باہر نکال لیں ۔ اب یخنی میں مکئی کے دانے ، کالی مرچ ، سفید مرچ ، سمیا ساس اور سرکہ ملائیں ۔ آدھا کپ پانی میں کارن فلور کو اچھی طرح گھول کر سوپ میں شامل کریں اور اس کو پکاتے ہوۓ مستقل چمچ ہلاتے رہیں ۔ دھیمی آنچ پر دو منٹ تک پکائيں اور سرکہ ، سویا ساس اورچلی ساس کے ساتھ پیش کریں

تھائی چکن سوپ بنانے کی ترکیب

اجزا : چکن بریسٹ فلے ایک کلو، سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ ، لیموں تین عدد، ابلے چاو دو کھانے کے چمج، ہری مرچ آٹھ عدد لمبی کٹی ہوئی ، لیمن گراس دو کھانے کے چمچ ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چاۓ کا چمچ ، سفید مرچ ایک چاۓ کا چمچ ، چکن کیوبز ملا ہوا میدہ آدھا کھانے کا چمچ، تیل ایک کھانے کا چمچ ، یخنی بنانے کے لۓ ایک کلو چکن کی ہڈیاں ، تیز پات دو عدد، لہسن چھ جوۓ ، پانی چھ پیالی ، تل کا تیل چند قطرے

ترکیب :چکن کی کیوبز بنالیں، ایک چوپنگ بورڈ کے اوپر رکھ کر ہلکا سا کچل لیں ، چکن کی ہڈیاں دھوکر ایک دیگچی میں ڈال کر پانی ،تیز پات ، لہسن ، کالی مرچ اور لیمن گراس ڈال دیں ،اور ہلکی آنچ پر اخنی پکا لیں ۔ جب پانی چار پیالی رہ جاۓ تو اس کو چولہے سے اتار لیں۔ پھر دیگچی میں چھان کر چکن کیوبز ڈال کر ابال لیں ۔ ساتھ میں سویا ساس ، سرکہ ،میدہ ،نمک ،کالی اور سفید مرچ بھی شامل کر دیں ۔جب چکن گل جاۓ تو اتار لیں ۔ جب پیش کرنا ہو تو ابلے ہوۓ چارل اور ہری مرچ ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے ہلکا سا فرائی کر لیں ۔ سوپ گرم کریں ، پیالے میں نکال کر چاول اور ہری مرچ ڈال کر گرما گرم پیش کریں ۔ اوپر سے تل کا تیل بھی ڈال دیں ۔

اٹالین نوڈلزسوپ بنانے کی ترکیب

اجزا : چکن کی یخنی چھ کپ، ہرے دھنیے کی ڈنڈیاں چھ عدد، باریک کٹی تازہ ادرک ایک چاۓ کا چمچہ ، جکن کے چیسٹ پیس دو عدد، نوڈلز ایک پیکٹ، تازہ ہری یا لال مرچیں کٹی ہوئی ، ہری پیاز دو عدد، فش ساس ایک کھانے کا چمچ ، نمک حسب ذائقہ

ترکیب: ہرا دھنیا پتیوں کو ڈنڈیوں سے کاٹ کر علیحدہ کر لیں ، یخنی گرم کر کے دھنیے کی ڈنڈیاں ، ادرک اور نمک ڈال دیں ۔ چند ابال آنے کے بعد یخنی چھان لیں ۔ یخنی کو اب چکن کی باریک کٹی ہو‎ئی سینے کی بوٹیوں کے ساتھ پکائیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ نوڈلز بھی توڑ کر شامل کر دیں ۔ گوشت کے گلنے اور نودلز کے نرم ہونے کے بعد ہری پیاز اور لال مرچیں شامل کریں ۔ فش ساس ڈال کر دھنیے کے پتوں کو پیالے کے بوپر ڈال کرسرو کریں۔

To Top