پاک چین  دوستی زندہ باد، کورونا کی جنگ میں بھی چین پاکستان کی امداد کے لیے پیش پیش

چین کا امدادی سامان

پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہمسایہ ملک چین کی جانب سے طبی آلات کی شکل میں امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس سلسلسے کی پانچویں کڑی کا ایک اور کارگو جہاز امدادی سامان لے کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچ گیا ہے۔

چین کا کارگو جہاز

Dreamstime.com

ہر مشکل گھڑی میں چین پاکستان کے شاشنہ بشانہ

چین پاکستان کی  دوستیبے مثال ہے اور ہر مشکل گھڑی میں چین پاکستان کے شاشنہ بشانہ رہا ہے اور اب اس مشکل گھڑی میں کہ جب چین نے اس مہلک وبا پر تقریبا قابو پا لیا ہے وہ پاکستان کی امداد کے لیے ساتھ کھڑا ہوگیا ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 8 دن میں یہ پانچوں کارگو ہوائی جہاز ہے جو چین سے طبی امدادی سامان لے کر آرہا ہے جبکہ اس سے قبل  کورونا وائرس  پر قابو پانے کے لیے طبی آلات سمیت دیگر امدادی سامان لے کر یہی کارگو کراچی آئی تھی۔

پاکستان کے لیے طبی آلات

Aaj TV

مہلک وبا پر قابو  پانے  کے لیے چین کی جانب سے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری

پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جا رہے ہیں اور آج چین کے کن منگ ائیر پورٹ سے ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر طبی سازو سامان لے کر  پانچویں کارگو فلائٹ کراچی پہنچی ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ پانچواں کارگو ہوائی جہاز ہے،امدادی سامان لے کر یہی کارگو فلائٹ کراچی آئی تھی۔

مزید پڑھیے: کورونا سے جنگ؛علیم ڈار بھی مشن کا حصہ بن گئے

واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 23، 25، 27 اور 28 مارچ کوچینی حکومت  کی جانب سے4 مرتہ کارگو جہاز کے ذریعے  اب  تک کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیجا جا چکا ہے ۔

To Top