چاۓ والا، شہرت کی بلندیوں پر

وہ جب مردان سے اسلام آباد آیا ہو گا، تو یقینا اس کی ماں کی دعائیں بھی اس کے ساتھ ہوں گی ۔ ماں نے کہا ہو گا کہ ارشد خان تم جہاں بھی رہو کامیابی تمہارے قدم چومے۔ اور ان دعاؤں کو اپنے دامن میں سمیٹے آدھی رات کو جب اپنے تھکے ہوۓ وجود کو لے کر بستر پر لیٹتا ہو گا تو یہ تو سوچتا ہو گا کہ ماں تو پھر ماں ہوتی ہے ۔اس کو کیا پتا کہ اس کا لعل لوگوں کو دن بھر چاۓ بنا کے پلاتا رہتا ہے۔

05

Source: Parhlo.com

ایک ایسا کام کر رہا ہے جس میں ترقی کے چانسز صرف اتنے ہی ہیں کہ وہ زندگی میں شاید کبھی ایک ایسا ہوٹل بنا سکے جہاں اس جیسا کوئی اور چاۓ والا صبح سے شام تک چائے بنا ۓ گا اور وہ غلہ پر بیٹھ کر پیسے وصول کرے گا۔وہ بھی ایک عام دنوں جیسا دن تھا ۔ کچھ بھی تو خاص نہ تھا کہ اچانک ایک لڑکی اس کے سامنے آئی اور اس کی تصویر کھینچ لی ۔

وہ آنکھوں میں حیرت بھرے اس کو دیکھتا رہ گیا ۔ اسے کیا خبر تھی کہ یہ صرف ایک تصویر نہیں بلکہ اس کی زندگی کے ایک دور کا آغاز ہے، اس کی ماں کی دعاؤں کی تکمیل کی گھڑی ہے ۔اس تصویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی ۔ ہر کوئی اس کی خوبصورتی ، اس کی حسین نیلی آنکھوں کا عاشق ہوتا گیا ۔ جس طرح کوک اسٹوڈیو نے مومنہ کو شہرت کے آسمانوں پر پہنچا دیا اسی طرح آج ہر جانب ارشد خان کے چرچے ہیں۔

chai-wala-islamabad

Source: Parhlo.com

آج آخرکار وہ ہو گیا جو پاکستاں کی تاریخ میں کبھی نہ ہوا ہو گا ، ایک چاۓ والے نے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا پہلا کنٹریکٹ سائن کر لیا ہے ، ناقدین کی راۓ کے مطابق یہ پاکستان میڈیا کے لئے ایک گراں قدر اضافہ ثابت ہو گا ۔ یقینا ماں کی دعا میں بہت اثر ہے۔

!ورسٹائل اداکار فواد خان اور اسٹائلش گرل صنم سعید نے ایک ہونے کا ارادہ کرلیا

To Top