عمران خان کے کتے کے بارےمیں خاتون اول بشری بی بی کی راۓ کیسے بدلی جانیۓ

پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم کو اس وقت دنیا کا مقبول ترین سیاسی رہنما کہا جاۓ تو کچھ غلط نہ ہو گا ان کی بائیس سالہ جدوجہد اور اب 2018 میں اس جدوجہد کی سنگ میل کو عبور کرنا ساری دنیا کے سامنے ایک مثال کی صورت میں واضح ہے اس سفر میں ان کی شریک سفر بشری بی بی بھی بہت سارے حوالوں سے دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں

گزشتہ دن ایک پرائيویٹ چینل کی جانب سے ان کا پہلا انٹرویو نشر کیا گیا جو کہ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے اس انٹرویو میں بشری بی بی نے پہلی بار بہت سارے ایسے معاملات کے بارے میں زبان کھولی جس کے بارے میں لوگ جاننا چاہتے تھے

عمران خان کو کتے پالنے کا شوق کب سے ہوا اس کے بارے میں یقین سے کچھ کہا نہیں جا سکتا مگر عمران خان کے قریبی لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان اپنے کتوں سے بہت پیار کرتے ہیں ان کتوں کو مذید شہرت اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے اپنی دوسری بیوی ریحام خان کو طلاق دی

ریحام خان کے ذرائع کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ درحقیقت یہی کتے  ان کے اور عمران خان کے درمیان تنازعہ کی ایک بڑی وجہ تھے عمران خان شادی سے قبل اپنے کتے کو اپنے بیڈروم میں ہی سلاتے تھے اور یہ کتا پورے گھر میں ہر جگہ آزادانہ آجا سکتا تھا

مگر ریحام خان نے شادی کے بعد نہ صرف ان کتوں کے بیڈروم میں آنے پر پابندی لگائی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ گھر کے داخلی حصوں میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی جس کے سبب عمران خان کافی دکھی بھی ہوۓ انہی کتوں کے حوالے سے جب بشری بی بی سے سوال پوچھا گیا تو ان کا اس بارے میں یہ کہنا تھا

 کتا ایک بے زبان جانور ہے اور میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے میں ایک دفعہ جاۓ نماز پر بیٹھی ہوئی تھی تو وہ کتا کمرے میں آیا مجھے یہ ڈر ہوا کہ کہیں وہ جاۓ نماز پر چڑھ کر اس کو ناپاک نہ کر دے

تو میں نے بڑے غصے میں اس کو ہاتھ کے اشارے سے آنے سے منع کیا تو وہ چپ کر کے صوفے کے پیچھے جا کر بیٹھ گیا مجھے ایک دم بہت عجیب سا احساس ہوا کہ اتنا آہستہ سے جا کر وہ صوفے کے پیچھے کیوں بیٹھا ہے

میں نے جب جا کر دیکھا تو اس کی آنکھیں مجھے گیلی لگیں اور باقاعدہ میں نے اس میں سے پانی بہتا ہوا دیکھا اس سے مجھے اتنی تکلیف ہوئی کہ مجھے لگا کہ اس جانور میں کتنا احساس ہے

وہ دن اور اج کا دن میں جہاں جہاں ہوتی ہوں یہ کتا میرے ساتھ ہوتا ہے میں وزیر اعظم جاتی ہوں تو وہ میرے ساتھ ہوتا ہے میں بنی گالہ جاتی ہوں تو وہ میرے ساتھ جاتا ہے خان صاحب تو بس اب اس سے پیار کرتے ہیں اس کا خیال تو میں ہی رکھتی ہوں

بشری بی بی کا کتوں سے یہ سلوک اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ جن لوگوں سے محبت کی جاتی ہے ان کے کتوں سے بھی خود بخود محبت ہو جاتی ہے

 

To Top