بشری بی بی نے اپنی سہیلی اداکارہ نور کے لیۓ چوتھا شوہر کسے منتخب کیا ؟ بندہ ایسا کہ جس کا نام سن کر آپ بھی ان کی دوستی پر عش عش کر اٹھیں گے

دوستی کی اہمیت سے تو انکار نہیں کیا جا سکتا دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جو انسان کی زندگی میں ایک نعمت سے کم نہیں اور اچھا دوست جس کو مل جاۓ اس کے لیۓ یہ دنیا بھی جنت سے کم نہیں ہوتی ۔ اس کا عملی مظاہرہ حالیہ دنوں میں اداکارہ نور اور عمران خان کی تیسری بیوی بشری بی بی میں بھی دیکھنے میں آیا ہے

اداکارہ نور جو کہ پہلے ہی تین شوہروں سے طلاق حاصل کر چکی ہیں حالیہ دنوں میں حجاب کے ساتھ منظر عام پر ائیں اور اور اگر یہ کہا جاۓ کہ ان کے اندر اس تبدیلی کی بھی بنیادی وجہ ان کی دوست یعنی بشری بی بی ہی ہیں تو کچھ غلط نہ ہو گا مزہبی رجحان کی حامل بشری بی بی نے ایک جانب تو عمران خان کو اپنے راستے پر چلانا شروع کر دیا ہے اور دوسری جانب ان کی صحبت کے سبب اداکارہ نور میں بھی واضح تبدیلیاں آئی ہیں جس کا ثبوت عمرے کے دوران اداکارہ نور کی بشری بی بی کے ساتھ تصاویر بھی ہیں

اداکارہ نور کے دوسرے شوہر عمران خان کے پالیٹکل سیکریٹری اور قریبی دوست عون چوہدری تھے جن سے طلاق حاصل کرنے کے بعد انہوں نے معروف گائک ولی حامد سے شادی کر لی تھی ان کی یہ شادی بھی ناکامی سے دوچار ہوئی تھی اور اس کے بعد انہوں نے ان سے بھی طلاق حاصل کر لی تھی

عمران خان کے قریبی حلقوں کی جانب سے یہ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ بشری بی بی اپنی دوست نور کی شادی عون چوہدری سے دوبارہ سے کروا سکتی ہیں مگر اب قومی اخبار کے ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے اداکارہ نور کی شادی اپنے پہلے شوہر خاور مانیکا سے کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے

اس شادی کا اعلان انتخابات کے بعد متوقع ہے اس شادی کے لیۓ خاور مانیکا اور نور کے ساتھ ساتھ عون چوہدری کی رضامندی بھی حاصل کر لی گئي ہے تاہم اس شادی کی تقریب کو سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس تقریب کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے

اس ضمن میں عون چوہدری اور اداکارہ نور نے کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کیا ہے تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ انہوں نے اس خبر کی تردید یا تصدیق بھی نہیں کی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ بشری بی بی اپنے سابقہ شوہر اور موجودہ سہیلی کا گھر بسانے میں کب تک کامیاب ہوتی ہیں

To Top