برج قوس کے حامل افراد کے لۓ آنےوالا سال کیا کیا تحفے لے کر آرہا ہے جانیے

بائیس نومبر سے بائیس دسمبر کے درمیان پیدا ہونے والے افراد برج قوس کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ منطقہ البروج کا نواں برج ہے جس کی علامت آدھا گھوڑا اور آدھا مرد ہوتا ہے۔ اس کا حاکم سیارہ مشتری ہے ۔

اس برج کے حامل افرادکا دماغ انسانوں جیسا اور طاقت گھوڑے جیسی ہوتی ہے۔ یہ لوگ زندگی کے ہر شعبے میں بہت متحرک ہوتے ہیں۔ ان کا شمار وفادار اور دوستی نبھانے والے لوگوں میں ہوتا ہے ۔ دیگر بروج کی طرح یہ برج بھی خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ ہوتا ہے ۔

برج قوس کے حامل لوگوں کی خوبیاں

برج قوس سے تعلق رکھنے والے افراد کی سب سے بڑی خوبی یہ ہوتی ہے کہ مثبت انداز فکر کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بہت صاف گو، اور معاملہ فہم ہوتے ہیں۔ ان کے برج سے ملنے والی طاقت کے سبب ایک جانب تو یہ بہت بہادر ہوتے ہیں۔ اور دوسری جانب یہ بہت بڑے دل کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کی دوستی ضرب المثل کی طرح مشہور ہوتی ہے ۔یہ قول نبھانے والے اور وفادار ہوتے ہیں۔

برج قوس کے حامل لوگوں کی خامیاں

جس طرح ہر برج خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ ہوتا ہے اسی طرح برج قوس کے افراد میں بھی کچھ خامیاں پائی جاتی ہیں۔ اس میں سب سے پہلی خامی ان لوگوں کا لاپرواہ ہونا ہوتا ہے۔ ان افراد کو اپنی ذات کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ اسی سبب یہ اپنے سے منسلک لوگوں کے حوالے سے اکثر بہت لاپرواہ ہوتے ہیں۔ دوسری ان کی سب سے بڑی خامی ان کا حد درجے پر اعتماد ہونا ہے۔ اس سبب یہ بڑے بڑے نقصانات کا سامنا بھی کرتے ہیں۔ ان کی غیر مستقل مزاجی ان کو کسی ایک جگہ ٹک کر کچھ کرنے نہیں دیتی۔ یہ لوگ اپنے موڈ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بہت متلون مزاج ہوتے ہیں ۔

آنے والا سال 2018 برج قوس کے لیۓ کیسا ثابت ہو گا

برج قوس کیلئے 2018کے زائچے کی پیشین گوئیوں کے مطابق، آپ کو یہ سال زندگی میں آگے بڑھنے کے کئی مواقع فراہم کرے گا۔ آپ کا ارادہ اس سال کو پرفیکٹ بنانے کیلئے کافی ہوگا۔ آمدنی میں مارچ تک اضافہ ہوگا۔ اس کے بعد مئی تک، آپ کے اخراجات بڑھیں گے، لیکن اس کے بعد ایک مرتبہ پھر سال کے باقی مہینوں کیلئے آپ صحیح ٹریک پر آ جائیں گے۔

اسلئے، مالی معاملات میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کا جھکاؤ آمدنی کے نئے وسائل کھولنے کی جانب ہوگا اور ہو سکتا ہے کہ آپ ایک سے زیادہ ذرائع سے کمائیں۔ زحل آپ کو سخت محنت کیلئے تیار کرے گا۔ تاہم، بہت زیادہ کام میں غلطاں رہنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے آپ کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

مارچ سے مئی تھوڑا مندا دکھائی دیتا ہے اور اکتوبر کے بعد، صحت سے متعلق کچھ مسائل درپیش ہو سکتے ہیں۔ دھیان سے ڈرائیونگ کریں۔ بچے محنتی ہونگے اور طالب علم اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ گھریلو زندگی اچھی ہوگی اور چند معاملات کے علاوہ اس کا بیشتر حصہ پُر امن ہوگا۔ تاہم، آپ کو گھریلو زندگی میں الگ تھلگ ہونے کے احساس یا اطمینان کی کمی کے احساس سے گریز کرنا ہوگا اور غلط الفاظ کے استعمال سے بچنا ہوگا۔

ازدواجی زندگی سے اچھے نتائج برآمد ہونگے، لیکن شریک حیات کی صحت آپ کو پریشان کرے گی۔ محبت کی زندگی کوتقویت ملے گی۔ مخالفین پر غلبہ حاصل ہوگا۔ مجموعی طور پر، آپ کیلئے ایک اچھا سال ہے، صحت پر دھیان دینا ہوگا

To Top