کیا آپ جانتے ہیں کہ ستمبر اور اکتوبر میں پیدا ہونے والے افراد اچھے جیون ساتھی کیوں ثابت ہوتے ہیں؟

تئیس ستمبر سے لے کر بائیس اکتوبر تک پیدا ہونے والے افراد برج میزان کے حامل ہوتے ہیں ۔اس برج کو اگر توازن کا برج کہا جاۓ تو کچھ غلط نہ ہو گا اور یہ بات ان کے برج کے نشان سے بھی ظاہر ہے جو کہ ایک ترازو ہے ۔اس برج کا موافق رنگ گلابی اور ہرا ہوتا ہے ۔اس برج کے حامل افراد کا موافق دن جمعے کا ہوتا ہے اور موافق اعداد میں 4،6،13،15 اور 24 شامل ہیں ۔اس برج کے سب سے ذیادہ دوست برج حمل اور برج قوس والے ہوتے ہیں ۔

برج میزان کے حامل افراد انتہائی پرامن ،ایماندار ہوتے ہیں ۔انہیں تنہا رہنا بالکل پسند نہیں ہوتا ۔ ان کی انصاف پسند طبیعت ان کو ہر پل اپنی شخصیت کا جائزہ لینے پر مجبور رکھتی ہے، اسی سبب وہ ہر فرد کو اپنی شخصیت کے پیراۓ میں جانچتے ہیں ۔اور یہ امتحان ان کا اپنے آپ کے لۓ بھی ساری زندگی جاری و ساری رہتا ہے ۔

مضبوط اعصاب کے حامل ہوتے ہیں

برج میزان کے افراد مضبوط اعصاب کے مالک ہوتے ہیں ۔ان کا ذہن ان کے پورے وجود پر حکمرانی کر رہا ہوتا ہے ۔وہ ہر فیصلہ بہت ناپ تول کر کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور اگر ان پر  کبھی کسی قسم کا فیصلہ کرنے کے لۓ ان کی مرضی کے خلاف دباؤ ڈالا جاۓ تو وہ اس جگہ غلط فیصلہ دینے کے بجاۓ راہ فرار اختیار کرنا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں ۔

ظاہری شخصیت پرکشش ہوتی ہے

برج میزان کے حامل افراد کی شخصیت اپنے اندر ایک خاص کشش رکھتی ہے ۔ان افراد کو دیکھ کر پہلی نظر میں محبت نہیں ہوتی مگر جیسے جیسے ان سے ملتے جائیں ان کی شخصیت کی کشش اور خوبیاں انسان کو ان کا دیوانہ بناتی جاتی ہیں ۔اس برج کے حامل افراد چاہنے اور چاہے جانے کے ہنر سے بخوبی واقف ہوتے ہیں ۔

انتہائی پر امن ہوتے ہیں

یہ انتہائی امن پسند ہوتے ہیں لہذا ان کی شخصیت کا یہ پہلو کسی کو بھی ان سے دور نہیں جانے دیتا اور یہ سب کو اپنے قریب تر کرتے جاتے ہیں ۔مگر ان کی شخصیت کا یہ پہلو بھی قابل غور ہوتا ہے کہ یہ خود کسی کو بھی اپنے اعصاب پر مسلط ہونے نہیں دیتے ۔ ہر کام چاہے وہ محبت ہی کیوں نہ ہو توازن کے دائرے میں رہ کر کرتے ہیں

انتہا درجے کے ذمے دار ہوتے ہیں

برج میزان سے تعلق رکھنے والے افراد بچپن ہی سے بہت ذمے دار ہوتے ہیں ۔ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر نے کے معاملے میں بہت سخت ہوتے ہیں ۔مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت کی یہ بھی خاصیت ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کے فالتو کام کرنے سے شدید درجے کی اکتاہٹ محسوس کرتے ہیں ۔ان کے نزدیک جس طرح وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں دوسروں کو بھی اپنے کام خود کرنے چاہیۓ ہیں ۔

برج میزان کی شخصیت کے یہ پہلو انہیں دوسرے بروج کے حامل افراد سے نہ صرف ممتاز کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی مقبولیت میں اضافے کا سبب بھی بنتے ہیں ۔

To Top