برج جدی اور اس برج کے حامل لوگوں کی خصوصیات

بائیس دسمبر سے لے کر انیس جنوری تک اس دنیا میں آنے والے لوگ برج جدی کے حامل ہوتے ہیں اس برج کا نشان پہاڑی بکرا اور عنصر زمین ہوتا ہے ان کے لۓ مناسب دن ہفتہ اور مناسب عدد 1،4،8،10،13،17،19،22،اور 26 ہوتا ہے۔

برج جدی کا پسندیدہ برج سرطان ہوتا ہے ۔ تمام بروج میں یہ سب سے ذمہ دار اور سنجیدہ برج ہوتا ہے جو بلند حوصلے سے اپنی شخصیت اور اپنے کیرئیر کو بہتر سے بہتر بنانے کی جدوجہد میں مصروف رہتا ہے ۔

چونکہ برج جدی کا عنصر زمین ہوتا ہے لہذا ان کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ان کا خاندان ہوتا ہے یہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے سبب ایک بہترین قائد اور منتظم ثابت ہوتے ہیں برج جدی کی زندگی کے کجھ اہم پہلو اس طرح ہوتے ہیں

محبت اور جنس

1

Source: iDiva

جب برج جدی والے  کسی سے تعلق قائم کرتے ہیں یا محبت کرتے ہیں تو پھر ان سے مقابلہ کرنا بہت دشوار ہوتا ہے ۔ یہ محبت بھی بہت سنجیدگی سے کرتے ہیں۔

یہ جو تعلق قائم کرتے ہیں پھر اس کو تاعمر نبھاتے ہیں یہ باتیں کرنے سے زیادہ عمل پر یقین رکھتے ہیں، لہذا اپنی محبت کا ثبوت بھی لفظوں کے بجاۓ عملی طور پر دیتے ہیں یہ کھلے دل سے خرچ کرنے والے ہوتے ہیں اور اپنی محبت پر خرچ کرتے ہوۓ کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے

دوست اور خاندان

2

Source: Bollypop

جدی افراد بہت ذہین اور خوش مزاج فطرت کے حامل ہوتے ہیں لہزا لوگ ان کی صحبت کو پسند کرتے ہیں مگر یہ اپنے دوست کو انتہائی ایماندار اور وفادار دیکھنا چاہتے ہیں ان کی دوستی کا معیار بہت بلند ہوتا ہے لہذا یہ بہت زیادہ دوست نہیں بناتے مگر جو بناتے ہیں ان کو نبھانا جانتے ہیں

کیرئیر اور پیسہ

3

Source: Bergamo Post

برج جدی والے  انتہائی عملی لوگ ہوتے ہیں سخت محنت اور مضبوط قوت ارادی کے حامل ہوتے ہیں۔ ان کے لۓ ان کے کیرئیر کی اہمیت سب سے زیادہ ہوتی ہے اور ان کی ترقی کی کوئی جد نہیں ہوتی یہ اپنی کامیابی کے معیار خود طے کرتے ہیں اور پھر ان کے حصول کے لۓ شدید ترین محنت کرتے ہیں۔

یہ پیدائشی لیڈر ہوتے ہیں لہذا ان کے لۓ مینیجر کی پوسٹ سب سے بہترین ہوتی ہے اس کے علاوہ تعلیم، اور زمینوں کا کاروبار بھی ان کے لۓ بہتر ثابت ہو سکتا ہے

برج جدی والوں کے لۓ 2017 کیسا ثابت ہو سکتا ہے؟؟

5

Source: popkey.co

سال 2017 کا آغاز اور خصوصا فروری اور مارچ کا مہینہ معاشی سرگرمیوں کے لۓ انتہائي بہتر ہو گا اپنی محنت اور جدوچہد کے سبب ایک اچھا مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

محبت اور دوستی کے معاملات بہتر رہیں گے ایک نیا دوست زندگی میں تبدیلی لانے کا سبب بن سکتا ہے ۔سال کا آغاز کسی بھی نۓ تعلق یا نۓ کاروبار کے آغاز کے لۓ بہترین ترین ہو سکتا ہے۔

To Top