برج جدی کے حامل افراد کی کچھ ایسی خوبیاں اور خامیاں جو تبدیل نہیں ہو سکتی ہیں

برج جدی میں تئیس دسمبر سے لے کر بیس  جنوری کے درمیان پیدا ہونے والے لوگ شامل ہوتے ہیں ۔ اس برج کا نشان بکری ہوتی ہے ۔اور اس برج کے حامل لوگوں میں اس کی تمام خصوصیات بدرجہ اتم موجود ہوتی ہیں ۔یہ بکری ہی کی طرح ارادوں کے مضبوط ، محنتی اور مدگار ہوتے ہیں ۔

اس برج کے حامل لوگوں کی جو خصوصیات ان کو دوسرے برج کے لوگوں سے ممتاز کرتی ہیں وہ کچھ ایسی خصوصیات ہیں جو کہ وقت کے ساتھ پختہ ہوتی جاتی ہیں اور جن کو تبدیل کرنا ناممکن ہو جاتا ہے ۔

برج جدی کی مثبت خصوصیات

برج جدی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو کہ ارادوں کے انتہائی مضبوط ہوتے ہیں ۔وہ جب کسی کام کو کرنے کا فیصلہ کر لیں تو اس کو تب تک نہیں چھوڑتے جب تک اس کو ختم نہ کر لیں ۔اس کے ساتھ ساتھ وہ انتہا درجے کے محنتی اور قائدانہ صلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں ۔اس کے ساتھ صرف وہی لوگ چل سکتے ہیں جو کہ کام کرنے کے لیۓ تیار ہوں ۔مگر ان کی ایک اور اہم خصوصیت انتہا درجے کی وفاداری ہوتی ہے ۔

برج جدی کی منفی خصوصیات

اس برج کے حامل افراد انتہائی ضدی اور شکی ہوتے ہیں ۔یہ کسی پر بھی بہت مشکل سے اعتبار کرتے ہیں ۔اور اعتبار کرنے کے بعد بھی بار بار اس کو کسوٹی پر پرکھتے رہتے ہیں ۔ان کو اگر کسی سے محبت ہوتی ہے تو وہ ان کے کام کے علاوہ کوئی اور نہیں ہوتا ۔ان کو کام کے معاملے میں اپنی ذات سے بھی پیار نہیں ہوتا ۔اس حوالے سے یہ اپنے آپ کو بھی بعض اوقات نظر انداز کر دیتے ہیں ۔

 رومانوی خصوصیات

جدی افراد کی محبت کا انداز بے ساختہ اور والہانہ ہوتا ہے ۔ وہ جس طرح خود کو اپنے محبوب ‏کے سپرد کر دیتا ہے اسی طرح وہ محبوب سے بھی توقع رکھتا ہے کہ وہ اس کی خاطر ساری دنیا ‏کو چھوڑ دے ۔ اگر محبوب کے طرز عمل میں ذرا سا بھی فرق نظر آتا ہے تو جدی عاشق میں ‏رشک و حسد کا جذبہ بھڑک اٹھتا ہے ۔ ایسے موقع پر محبوب کے لیے اپنے جدی عاشق کو ‏سمجھانا مشکل ہو جاتا ہے ۔ اس کی سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ کس بات پر ناراض ہے ۔ اس موقع ‏پر جدی فرد خاموشی اختیار کر لیتا ہے

 دوستی

جدی افراد اگرچہ دوست بنانے کی صلاحیت رکھتے ‏ہیں لیکن وہ بہت کم دوست بناتے ہیں ۔ ہاں جب وہ کسی کو دوست بنا لیتے ہیں تو اس کے ‏ساتھ دوستی کو نباہنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ان کے دوستوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے ۔ ‏جدی افراد کے دو یا چار دوست ہوتے ہیں وہ سب ایسے ہوتے ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں ‏اور جو ان کے حساس مزاج سے واقف ہوتے ہیں ۔ جدی افراد کے حقیقی دوست صبروضبط سے ‏کام لیتے ہیں اور محبت اور اخلاق سے ان کے دل پر قبضہ کرتے ہیں

 صحت

برج جدی کی صحت کے بارے میں جاننے کے لیۓ ان کی عادات کا جاننا بہت ضروری ہے اس برج کے حامل لوگ اپنے کام میں اتنے منہمک ہوتے ہیں کہ انہیں اپنی صحت کی جانب توجہ کا موقعہ نہیں ملتا اسی سبب یہ لوگ عموما ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں ۔اس کے علاول جوڑوں کی تکلیف اور جلد کی الرجک وغیرہ ایسی عام بیماریاں ہوتی ہیں جن مین یہ لوگ آسانی سے مبتلا ہو جاتے ہیں ۔

 سال 2018 کیسا رہے گا

مالی اعتبار سے، یہ سال آپ کیلئے اوسط رہے گا۔ آپ کو اضافی اخراجات پر کنٹرول رکھنا ایک ایسا سال ہوگا جس میں آپ یہ بات سمجھ سکیں گے کہ زندگی اصل میں کیا ہے۔ ایک طرف، آپ کے اخراجات بڑھیں گے اور آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی دولت کم ہو رہی ہے۔ دوسری طرف، آپ کی صحت آپ کو پریشان کرے گی۔

لیکن، آپ کے کچھ بیرون ملک رابطے ہونگے جن کی مدد سے آپ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ ویدِک علم نجوم 2018 کی پیشین گوئیاں بتلاتی ہیں کہ آپ کےاندر مذہبی رجحان پیدا ہوگااور ہو سکتا ہے کہ آپ اس مادی دنیا سے کچھ عرصے تک دور رہیں۔ دفتر میں، آپ کی اتھارٹی مستحکم ہوگی، لیکن آپ تنازعے سے دور رہیں گے۔

[adinserterblock=”15]

دفتر میں آپ کے پروفائل اور عزت میں اضافہ ہوگا اور ہو سکتا ہے آپ کو نیا اسائن مینٹ یا اہم پروجیکٹ حاصل ہو۔ طالب علم ٹھیک رہیں گے اور تعلیم کی جانب ان کا جھکاؤ زیادہ ہوگا اور وہ نئی چیزیں سیکھیں گے۔ اپنے سنیئرز سے اچھے تعلقات قائم رکھیں کیونکہ مارچ اور مئی کے دوران آپ کو ان سے خاص طور پر مدد ملے گی۔

گھریلو زندگی خوشحال ہوگی اور باہم ساتھ کو مزید تقویت ملے گی۔ شادی شدہ زندگی میں، کچھ غلط فہمیاں پیدا ہونگی، جسے آپ کو نظر انداز کرنا چاہئے۔ اکتوبر کے بعد، آپ کی ازدواجی زندگی بھی بہتر ہوگی اور آپ ایک اچھی ذاتی زندگی سے لطف اندوز ہونگے۔ مجموعی طور پر، زندگی میں ترقی کرنے اور اپنی کمزوریوں کو بہتر بنانے والا سال ہے

 

 

To Top