برج حوت سے تعلق رکھنے والے افراد جزباتی کیوں ہوتے ہیں جدید تحقیقات میں نئی وجوہات سامنے آگئيں

بیس فروری سے بیس مارچ کے درمیان پیدا ہونے والے افراد برج حوت سے تعلق رکھتے ہیں ۔ان کا علامتی نشان دو مچھلیاں ہوتا ہے اور ان کا عنصر پانی ہوتا ہے ۔ برج حوت سے تعلق رکھنے والے افراد فطری طور پر سست ہوتے ہیں یہ لوگ جسمانی محنت سے زيادہ دماغی کام کرنے کو پسند کرتے ہیں ۔

دیگر بروج کی طرح اس برج کے حامل افراد بھی مثبت اور منفی خصوصیات کا مجموعہ ہوتے ہیں ۔ اپنی ذات کے محور میں بند لوگ اگرچہ کسی کے ساتھ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتے پھر بھی ان کے متعلق جاننے کے لیۓ ان کی ان خصوصیات کے بارے میں جاننا ضروری ہوتا ہے ۔

برج حوت کی مثبت خصوصیات

یہ لوگ گہری سمجھ بوجھ کے مالک ہوتے ہیں ۔ اپنی ذہنی مضبوطی کے سبب صورتحال کا جلد ادراک کر لیتے ہیں اور اپنی سمجھ بوجھ کے ذریعے اس کا حل بھی نکال لیتے ہیں

برج حوت کی منفی خصوصیات

یہ بہت زیادہ جزباتی ہوتے ہیں اسی سبب جلد ہی مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں یہ مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے بجاۓ ایسے موقعوں پر راہ فرار اختیار کر لیتے ہیں جس کے سبب ان کی عملی زندگی ناکامیوں کا شکار آسانی سے ہو جاتی ہے ۔

برج حوت سے تعلق رکھنے والے افراد کے جزباتی پہلو

یہ لوگ انتہا درجے کے جزباتی ہوتے ہیں اسی سبب جلد غصہ میں آجانا ان کا معمول ہوتا ہے مگر ان کا غصہ پانی میں جھاگ کی طرح ہوتا ہے جو جتنی تیزی سے آتا ہے اتنی ہی تیزی سے اتر بھی جاتا ہے یہ بہت گہری محبت کرتے ہیں اور اپنے جیون ساتھی سے بھی یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی ان کی محبت کے جواب میں اسی شدت کا مظاہرہ کریں ۔

سال 2018 برج حوت کے لیۓ کیسا ثابت ہو گا

اس برج کے حامل افراد سال کے آغاز ہی سے صحت کے مسائل کا شکار رہیں گے ۔یہ سلسلہ اکتوبر تک جاری رہے گا اس کے بعد ان مسائل کا خاتمہ ہو جاۓ گا مالی اعتبار سے اس سال بہت بڑي کامیابیاں نظر نہیں آرہی ہیں البتہ فروری مارچ کے مہینے میں کچھ بڑے سودوں کا امکان ہے جس کے سبب باقی سال آسودگی رہے گی

پیشہ ورانہ اعتبار سے یہ سال بہت چیلنجنگ رہے گا اپنے افسران کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیۓ اپنی عادات کے برخلاف جسمانی محنت کرنی پڑے گی ۔جو کہ آپ کے لیۓ دشوار عمل ہو گا البتہ جیون ساتھی کی جانب سے مکمل تعاون آپ کو حاصل رہے گا البتہ بچوں کی تربیت کے حوالے سے آپ کو کچھ سختی کرنی پڑے گی جس کے مثبت نتائج ماہ اکتوبر سے سامنے آنے شروع ہو جائيں گے

مجموعی طور پر یہ سال آپ کی زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی لاۓ بغیر گزر جاۓ گا کچھ ان چاہے سفر آپ کے مالی معاملات میں تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں

To Top