کس برج سے تعلق رکھنے والی عورت بہترین جیون ساتھی ثابت ہو سکتی ہے

دنیا میں بہت سارے افراد ایسے ہوتے ہیں جو کہ ستاروں اور برج  کے اوپر نہ صرف اعتقاد رکھتے ہیں بلکہ اپنی زندگی کے تمام اہم فیصلے بھی انہی ستاروں کی روشنی میں کرتے ہیں شادی کا فیصلہ بھی انہی اہم فیصلوں میں سے ایک ہے ۔اچھا جیون ساتھی اور اس کے ساتھ مزاج کی مطابقت انسانی زندگی کو اسی زمین پر جنت بنا دیتی ہے ۔اور اگر معاملہ اس کے برعکس ہو تو یہی زندگی جہنم میں تبدیل بھی ہو سکتی ہے ۔


جیون ساتھی کے انتخاب سے قبل اپنے مزاج کے حساب سے جیون ساتھی کا انتخاب اس کے برج اور اس کے برج کے نتیجے میں اس کے مزاج کو دیکھتے ہوۓ بخوبی کیا جا سکتا ہے ۔

جدی عورت

جدی عورت زندگی کے ہر معاملے میں کامیابی سے ہمکنار رہنا چاہتی ہے۔اس میں ایک اچھی زندگی گزارنے کی خواہش شدت سے موجود ہوتی ہے ۔ اس ‏مقصد کے لیے وہ ہر قسم کی مشکلات کا مقابلہ کرنے اور ان پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے تیار ‏رہتی ہے۔ یہ عورت خلوت کی بہترین ساتھی ہوتی ہے ۔ وفاداری اس کی فطرت میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے مگر یہی خصلت وہ اپنے جیون ساتھی میں بھی دیکھنے کی متمنی ہوتی ہے

عقرب عورت

عقرب عورت کو سمجھنا اور اس سے مفاہمت کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ ایسے لوگ کم ملیں گے ‏جو اس کی بے پناہ کشش کے سحر میں مبتلا نہ ہو جائیں ۔ جب اس کو غصہ آتا ہے تو وہ آپے ‏سے باہر ہو جاتی ہے ۔بعض اوقات میں بہت سخت عورت نظر ‏آتی ہے ۔ وہ حساس طبعیت کی مالک بھی ہوتی ہے۔ اس کے لیۓ یہ تسلیم کرنا ناممکن ہے کہ اس کی خوبیوں کو نہ سراہا جاۓ ۔ خلوت کے اوقات میں بھی وہ شدت سے اپنی تعریف سننے کی متمنی ہوتی ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو سرد مہری کا شکار ہو جاتی ہے ۔

دلو عورت

یہ عورت سفر کی خواہشمند اور نۓ نۓ تجربات کرنے کی شوقین ہوتی ہے ۔اس عورت کی یہ خاصیت ہوتی ہے کہ مہ اپنے شوہر کی برتری تسلیم کرنے میں بخل سے کام نہیں لیتی مگر اس کی کشادہ دلی معاشی معاملات کو عدم استحکام کا شکار کر دیتی ہے ۔ اس عورت کے شوہر کو مالی معاملات ہمیشہ اپنے ہاتھ میں رکھنے چاہیۓ ہیں ۔ یہ عورت بیک وقت بہت پر جوش مگر اس کے ساتھ ساتھ بہت حساس بھی ہوتی ہے ۔

اسد عورت

اسد عورت ایک حاکمانہ مزاج رکھنے والی عورت ہوتی ہے وہ بہترین سے کم کسی مرد پر راضی نہیں ہوتی یا پھر کم ازکم اس بات کی خواہشمند ضرور ہوتی ہے کہ اس کا شوہر محنتی اور کامیاب ہو ۔ اس کا حلقہ احباب بھی کافی وسیع ہوتا ہے ۔سیرو تفریح کی دلدادہ ہوتی ہے مختصرا یہ کہا جا سکتا ہے کہ زندگی سے بھر پور عورت ہوتی ہے اس کے ساتھ زندگی گزارنا چوبیس گھنٹے کی ذمہ داری ہوتی ہے

میزان عورت

اس عورت کی قطرت میں ایثار کوٹ کوٹ کو بھرا ہوتا ہے یہ عورت رشتوں کو نبھانا جانتی ہے اس کی حاکمانہ فطرت اس کو ایک بہترین منتظم بناتی ہے اور اپنی متوازن شخصیت کے سبب یہ اپنی محنت اور قربانی سے اپنے سے جڑے لوگوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

قوس عورت

قوس عورت کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت اس کی خواہشات اور اس کی چاہت کی ہوتی ہے جس کے حصول کے لیۓ وہ کچھ بھی کرنے سے دریغ نہیں کرتی ۔اس کے نزدیک خاندان سے زیادہ اہمیت اس کے مقاصد کی ہوتی ہے ۔خوبصورتی کی دلدادہ یہ عورت سیر و تفریح کی بہت شوقعن ہوتی ہے ۔ خلوت کے لمحات میں یہ اس بات کی خواہشمند ہوتی ہے کہ اس کا جیون ساتھی اس کی خواہشات کا احترام کرے

سرطان عورت

ظاہری طور پر سرد مہر نظر آنے والی یہ عورت اندر سے بہت گرم جوش ہوتی ہے ۔ یہ عورت اپنی ذات پر کسی کی حاکمیت تسلیم کرنے کے لیۓ تیار نہیں ہوتی مگر اس کے باوجود یہ ایک اچھی جیون ساتھی اس لیۓ ثابت ہو سکتی ہے کیوں کہ اس عورت کے نزدیک خاندان کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے

حوت عورت

حوت عورت قربانی اور ایثار کا پیکر ہوتی ہے اس کی شخصیت میں مقناطیسی کشش موجود ہوتی ہے جو کہ کسی کو بھی اپنا دیوانہ بنا سکتی ہے ۔ یہ وفادار ہوتی ہے اس عورت کی خاص بات اس کی سامنے والے کو جانچنے کی صلاحیت ہوتی ہے مگر اس کی سب سے بڑی ناکامی اس کی کاہلی ہوتی ہے یہ بہت موڈی ہوتی ہے ۔

حمل عورت

یہ نڈر اور بے باک عورت ہوتی ہے یہ اپنے شوہر کے لیۓ بڑی سے بڑی مصیبت سے ٹکرا جاتی ہے یہ عورت شدید محبت اور اس کے اظہار کی قائل ہوتی ہے ۔ یہ مشکلات کا سامنا ٹھنڈے ذہن سے اور بہادری سے کرتی ہے ۔ اس کی خوش خلقی اس کے حلقہ احباب کو بہت وسیع کر دیتی ہے ۔

سنبلہ عورت

یہ عورت خوش لباس ، انتہائي نفیس اور صفائی کی دلدادہ ہوتی ہے ۔حس ظرافت سے بھرپور یہ عورت دوسروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے گر سے آگاہ ہوتی ہے ۔اس عورت کا فطری رجحان مزہب کی جانب ہوتا ہے جو اس کے اخلاقی اقدار کو بہت بلند کر دیتے ہیں اور اسی سبب یہ عورت اپنے جیون ساتھی کے اندر بھی یہی خصوصیات دیکھنے کی متمنی ہوتی ہے ۔

جوزا عورت

دوہرے مزاج کی حامل یہ عورت بیک وقت مثبت اور منفی خصوصیات کا مجموعہ ہوتی ہے ۔ اس کی تلون مزاجی کے ساتھ نبھا کرنا ایک دشوار امر ہوتا ہے مگر ایک بار اگر یہ عورت کسی کے ساتھ نبھانے کا فیصلہ کر لے تو اس کے لیۓ آخری حد تک جانے کو تیار ہوتی ہے ۔ محبت اور خلوص سے لبریز یہ عورت بہترین جیون ساتھی بننے کی تمام صلاحیتوں کی حامل ہوتی ہے

اس مختصرا جائزے کے بعد ہم یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ ستاروں سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو اپنی زندگی کے فیصلے میں مدد ملے گی

 

To Top