باس اور ان کی اقسام

آج کل کے دور میں جب کہ ذیادہ تر لوگ اپنے بزنس سے زیادہ نوکری کو ترجیح دے رہے ہیں تو وہاں ان کا واسطہ ایک ایسے کردار سے تقریبا روز ہی پڑتا ہے جس کے بغیر نوکری کا تصور محال ہے ۔ دفتر میں موجود وہ کردار باس کا ہوتا ہے ۔ دفتر کا پورا نظام جس کے موڈ اور مزاج کا محتاج ہوتا ہے۔

دفتر کی سجاوٹ سے لے کر کام کرنے کے دورانیہ تک ہر چیز اس کے موڈ پر منحصر ہوتی ہے ۔ اور اگر آپ اس پر کچھ کہنا چاہیں تو سننے کو ملتا ہے کہ نوکر کی تے نخرا کی۔ ویسے تو باس ہمیشہ باس ہی ہوتا ہے مگر ہم نے اس کو کچھ علیحدہ طریقے سے بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔

سخت گیر باس 

1

Source: Giphy

باس کی یہ قسم سب سے اچھی ہوتی ہے کیوںکہ یہ ہر کام مکمل اور وقت پر لینے کا عادی ہوتا ہے اور اس کے پاس کام کرنے والے لوگوں کے اندر سے انسان ہونے کے احساسات دم توڑ چکے ہوتے ہیں اور وہ خود کو گدھا یا کولہو کا بیل سمجھ کر ہر کام کرنے کے لۓ تیار رہتے ہیں ۔

ٹھرکی صاب

2

Source: Business Recorder

یہ باس انتہا درجے کا خوش لباس ہوتا ہے دفتر آتا ہے تو اس کے پرفیوم کی خوشبو اس کے آنے سے پہلے چلی آتی ہے ۔ اس کو کام سے زیادہ آپ کے لباس سے مطلب ہوتا ہے۔ قصہ مختصر یہ کہ نہ وہ خود کام کرتا ہے نہ ہی کرنے دیتا ہے ۔

موڈی سرکار 

3

Source: Aaj News

یہ باس کی سب سے خطرناک قسم ہے اس کے ساتھ کام کرنے کے لۓ اپنے مشاہدے کو بہت زیادہ استعمال کرنا پڑتا ہے کیوںکہ اگر وہ گھر سے ڈانٹ کھا کر یا لڑ کر آیا ہے تو اس دن تو آپ کی خیر نہیں وہ دن آپ کے آفس کا گرم ترین دن ہو سکتا ہے۔ اس دن آپ کا بہترین ترین کام بھی کچرے کی ٹوکری میں جا سکتا ہے

اور اگر ان کا موڈ اچھا ہے تو پھر تیار ہو جائیں آج لنچ بریک میں آپ کی عیاشی لگ سکتی ہے اور بونس بھی مل سکتا ہے جو کہ موڈ خراب ہونے کی صورت میں کینسل بھی ہو سکتا ہے۔

کم عمر باس

4

Source: The World of HSY

جیسے اللہ اگر گنجے کو ناخن دے دے تو وہ اپنا ہی سر کھجا کھجا کے زخمی کر لیتا ہے اسی طرح یہ باس بھی جوش اور جزبے کی فراوانی کے سبب جمعدار سے لے کر مینیجر تک ہر ایک کے کام میں چھلانگ مار لیتا ہے ۔ ایک پل کے لۓ سکون کا سانس نہ خود لیتا ہے نہ اپنے ملازمین کو لینے دیتا ہے ۔

ان کو اگر چھٹی کے دن بھی اپنا کوئی ملازم سبزی خریدتے ہوۓ نظر آجاۓ تو یہ اس کو وہاں بھی کاموں کی ایک لمبی فہرست تھما دیتا ہے ۔ ایسے باس سے تو اللہ سب کو بچاۓ ۔

باتونی باس 

اس باس کو ہر وقت اپنے سامنے ایک معصوم اور لاچار ملازم چاہۓ ہوتا ہے جس کو وہ اپنے ہزار بار کے سناۓ ہوۓ قصے بار بار سنا سکے۔  اسکے ساتھ کام کرنے والے بہت اچھے شوہر ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ اتنی سن چکے ہوتے ہیں کہ ان کو بیگم کی باتیں سنی ان سنی کرنے کا ہنر آجاتا ہے۔

5

Source: Tumblr

ان سے نجات حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ دفتر کے سب سے معصوم انسان کو اس کے سامنے بٹھا کر رکھیں ورنہ باس کے واقعات سننے کی آپ کی بھی باری آسکتی ہے۔

یہ تو چند اقسام تھیں آپ بتائیں آپ کے باس کیسے ہیں ؟؟

کون سے پاکستانی اداکار پلاسٹک سرجری کرواچکے ہیں ؟ گوگل نے سب کے بھید کھول ڈالے

To Top