ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کاعلاج دور نبوی میں کیسے کیا جاتا تھا قرآن و حدیث کی روشنی میں جانیۓ

طہارت اور پاکی انسان کو روح کی بالیدگی کی طرف لے جاتا ہے ۔جسم کی صفائی انسان کو اللہ کا قرب عطا کرتی ہے ۔یہی سبب ہے کہ اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے اور اس کے اہتمام کا تقاضا کیا ہے  ۔ اور ہر عبادت سے قبل چاہے وہ نماز ہو یا قرآن کی تلاوت اس کے لۓ خاص طور پر وضو کا حکم اور جسم کی پاکی و طہارت کا حکم دیا گیا ہے ۔

ہر نماز سے قبل اسلام میں وضو کرنے کا حکم قرآن میں اس طرح دیا گیا ہے

اے ایمان والو! جب نماز کے لیے کھڑے ہونے لگو تو اپنے چہروں اور کہنیوں سمیت اپنے ہاتھوں کو دھوؤ۔ اور سروں کے بعض حصہ کا اور ٹخنوں تک پاؤں کا مسح کرو۔ سورۃ المائدہ

مسلمان اللہ کے حکم کی تعمیل میں وضو کرتے آۓ ہیں ۔ مگر آج 1400 سال بعد سائنسدان ایک طویل تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وضو کے ارکان کے انسانی صحت پر انتہائی خوش کن اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں۔

وضو جسم کو تروتازہ کر دیتا ہے

ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازوں سے قبل کے علاوہ بھی ہر وقت باوضو رہنے کا حکم دیا ہے جب کہ آج یوگا کے ماہرین کا بھی یہ ماننا ہے کہ سونے سے قبل اپنے ہاتھ ،منہ ،بازو، پیر اور جنسی اعضا کو ٹھنڈے اور صاف پانی سے دھو لینا چاہیۓ اس سے دن بھر کی تھکن کا خاتمہ ہوتا ہے، تازگی حاصل ہوتی ہے اور پر سکون نیند آتی ہے ۔

وضو ریفلیکسو تھراپی کرتا ہے

ریفلیکسو تھراپی چینی ماہرین کا وہ علم ہے جس میں انسانی جسم کو پانی کی پھوار کے ذریعے سکون مہیا کیا جاتا ہے ۔ اب تحقیقات سے بھی یہ ثابت ہوا ہے کہ مسلمان جو وضو ہر نماز سے قبل کرتے ہیں اس کے سبب ان کی ریفلیکسو تھراپی ہوتی ہے جو ان کے اعصاب پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں ۔

ناک میں پانی ڈالنے کے سبب جراثیموں کا خاتمہ ہوتا ہے

وضو کے موقع پر اس کے بنیادی ارکان میں ناک میں پانی ڈالنا بھی شامل ہے ۔ آج کی جدید سائنس نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ ناک میں اس طرح پانی ڈالنے کے سبب ہوا اور ماحول میں موجود جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے اور اس کے سبب بہت ساری مہلک بیماریوں سے بچاؤ ہوتا ہے ۔

بازو دھونے کے سبب دوران خون بہتر ہوتا ہے

بازو جن کا دوران خون عمومی حالات میں کمزور پڑ جاتا ہے وضو کے نتیجے میں جب پانی بازوؤں پر ڈالا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں دوران خون میں بہتری آتی ہے جو انسان کو دل کے دورے سے بچا سکتا ہے

ہاتھ دھونے سے نمونیا سے بچا جا سکتا ہے

پاکستان میں عموما نمونیا کا شکار یا تو کم عمر بچے ہوتے ہیں یا پھر بوڑھے افراد ۔ نمونیا کے جراثیم انسانی جسم میں اس کے ہاتھوں سے داخل ہوتے ہیں ۔ اس سے بچاؤ بھی وضو کے ذریعے ممکن ہے، وضو کے دوران ہاتھ دھونے سے نہ صرف صفائی حاصل ہوتی ہے بلکہ نمونیا کے جراثیم سےبھی نجات ملتی ہے۔

کلی کرنے کے سبب منہ اور معدے کی کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے

وضو کے دوران ہاتھ دھونے کے بعد صاف ہاتھوں سے صاف پانی کو منہ میں ڈال کر کلی کی جاتی ہے جس سے منہ کے جراثیم اور غذا کے چھپے ذرات دھل جاتے ہیں اور اس طرح وہ جراثیم انسانی معدے میں نہیں جا پاتے اور بہت ساری بیماریوں سے انسان کو تحفظ حاصل ہوتا ہے ۔

اس بات کو تسلیم کیا جا چکا ہے کہ اللہ کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہے ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سائنس بھی ان تمام عوامل کو ثابت کرتی جا رہی ہے ۔

To Top