چار دوستوں کی کہانی ،بلاک بسٹر ڈراما سیریل “عہد وفا” شائقین میں مقبول

عہد وفا،شائقین،ڈراما

ڈراما سیریل عہد وفا کی آخری قسط نے شائقین کے دلوں کو باندھ لیا

پاکستان ڈراما انڈسٹری دنیا بھر میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ۔ پی ٹی وی کے بنائَے گئے سپر ہٹ  ڈرامے آج بھی یو ٹیوب پر دیکھے جا تے ہیں۔ جبکہ پرائیوٹ پروڈکشنز میں بننے والے  ڈرامے بھی انٹرنیشنل لیول پر دیکھے جاتے ہیں۔اور اب یوں لگتا ہے کہ پی ٹی وی کا وہ پرانا دور لوٹ آیا ہے کہ جب رات 8 بجتے ہی ہر کوئی ٹی وی کے آگے براجمان ڈراما شروع ہونے کا انتظار کرتا تھا۔

چاہے گھر میں رہنے والی خواتین ہوں کالج  یونیورسٹی جانے والی لڑکیاں یا پھرآفسز میں بیٹھے چھپکے چھپکے یوٹیوب پر ڈرامے دیکھتے مرد حضرات، غرض ہر کوئی پاکستانی ڈراموں کا دیوانہ نظر آتا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے وہ مقبول ترین ڈرامے جنہوں نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑے ہیں ان میں پیارے افضل، اڈاری ،دوبول، میرے پاس تم ہو ،الف اور عہد وفا سمیت دیگر ڈرامے بھی شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر اور مومنہ درید پروڈکشن

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ اور مومنہ درید کی  پروڈکشن میں بننے والے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’عہد وفا‘ کی آخری قسط  نے آن ایئر ہونے کے بعد ایسی دھوم مچائی   جس نے شائقین کے دلوں کواب تک باندھ رکھا ہے ۔ ہدایت کار سیفی حسن کی ڈائریکشن میں بننے والے اس مقبول  ترین ڈرامے کی تحریرمصطفی آفریدی نے لکھی ہے ۔

عہد وفا،شائقین،ڈراما

OyeYeah

عہد وفا کی آخری قسط

عہد وفا  نے اپنی مقبولیت کے ریکارڈ نہ صرف الیکٹرانک میڈیا توڑے  بلکہ سوشل میڈیا پر بھی  اس کا چرچا رہا۔چاہے وہ اس ڈرامے کی کہانی ہو ،اس  کے کردار ہوں یا سوشل میڈیا پر گھومنے والی اس ڈرامے کی میمز ہوں۔مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والے اس ڈرامے نے جہاں  دنوں سنسنی اور تہلکہ مچائے رکھا۔ وہیں اس کی آخری قسط نے بھی عوام کو اپنا دیوانہ بنا ڈالا۔خاص طور پراس وقت  جب سعد یعنی احد رضا میر کی زندگی بچنے کی نویدسنائی گئی تھی۔

سچائی کو ہتھیار بنانے میں کامیابی

نجی چینل پر پیش ہونےو الا ڈراما  عہد وفا میں  احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر اور وہاج علی کو  چار دوستوں  کے روپ میں دکھایا گیا تھا  جن کی زندگی  میں آنے والے  نشیب و فراز اور وطن کی مٹی سے کیے گئےوعدے  ’عہد وفاُ کی اصل  داستان ہیں۔ عہد وفا نے  نوجوانوں کو یہ سبق سکھا یا ہے کہ زندگی کی تمام مشکلات کا سامنا کرکے اور سچائی کو اپنا ہتھیار بنا کر کیسے  تندو تیز موجوں کو سامنا کرکے لڑا جاسکتا ہے ۔

احد رضا میر اور علیزے شاہ کی جوڑی بےحدمقبول

ڈرامے میں احد رضامیر اور علیزے شاہ کی جوڑی   کوبھی مداحوں نے بہت پسند کیا  ۔ زارا نور عباس کی سادگی اوربے ساختہ اداکاری نے عہد وفا کو چار چاند لگا دیے۔ جب عہد وفا   میں گلزار فرام بستی ملوک کی     اینٹری  ہوئی  تو  عدنان صمد خان کی دلچسپ اور لاجواب اداکاری نے اس  سین  کو ڈرامے کا ہٹ سین قرار دے دیا۔

عہد وفا،شائقین،ڈراما

Masala!

ابھی نندن کی اسپیشل اینٹری

عہد وفا میں ابھی نندن اور ہمائیوں سعید کی اسپیشل  اینٹری یاد گار اینٹری ثا بت ہوئی ۔ عہد وفا  کی کاسٹ میں ونیزے احمد، فراز انعام، انجم حبیبی، محمد احمد، عظیم سجاد، ہاجرہ یامین، سجیر الدین، طارق رحیم اور دیگر بھی شامل تھے جنہوں نے اپنی اداکاری سے ڈرامے کو چار چاند لگا دیے۔یوٹیوب پر کروڑوں کے ویوز دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام میں ڈراما سیریل  عہد وفا  کو کتنی پذیرائی حاصل ہوئی ہے

To Top