بیوی اور نوکری: ہم آواز، ہم معنی الفاظ

کہا جاتا ہے کہ مصروفیت سے پہلے فرصت کو غنیمت جاننا چاہئے اور بیماری سے پہلے صحت کو، اگر مجھے اس قول میں تبدیلی کا حق ملے تو میں اس میں کچھ ایسے تبدیلی کروں کہ نوکری سے پہلے بے روزگاری کو اور شادی سے پہلے آزادی کو غنیمت جاننا چاہئیے ۔ انسانی زندگی پر شادی اور نوکری ایک جیسے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ بیوی اور نوکری صرف ہم آواز ہی نہیں بلکہ ہم معنی لفظ بھی ہیں۔

ابتدائی دور:

21

Source: India Opines

بیوی اور نوکری دونوں ہی نئی نئی ہوں تو بہت اچھی لگتی ہیں ، ان سے دور جانے کا دل نہیں چاہتا ، ہر وقت دل و دماغ پر چھائی رہتی ہیں ۔ دل چاہتا ہے کہ راہ چلتے لوگوں کا ہاتھ تھام تھام کے بتایا جاۓ کہ مجھے وہ مل گئی ہے ۔ایک مدہوشی سی طاری ہوتی ہے ۔ دن کیسے گزرتے ہیں ، وقت کیسے گزرتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا۔

وسطی دور:

24

Source: India Forums

اس کی ہر بات حکم لگتی ہے۔ اس کے  ہر اشارے پر جان قربان کرنے کا دل چاہتا ہے ۔ ہر روز سج سنور کے خوشبو لگا کے اس کے پاس جایا جاتا ہے اور سر جھکا کے اس کو اپنی تابعداری کا یقین دلایا جاتا ہے ۔ بقول احمد فراز کے،

اول اول کی محبت کا نشہ یاد تو کر

بے پئے بھی تیرا چہرہ تھا گلنار جاناں

انتہائی دور:

لیکن جیسے کہتے ہیں نہ کہ سدا سکھی ذات صرف اللہ کی ہے ۔ تو جیسے جیسے بیوی اور نوکری پرانی ہوتی جاتی ہیں ویسے ویسے ان کا مزاج تبدیل ہوتا جاتا ہے ۔ ان کی نرمی ایک کرختگی  میں تبدیل ہوتی جاتی ہے ۔ اسے خوش رکھنے کی ہماری ہر کوشش ناکامی سے دوچار ہونے لگتی ہے ۔

23

Source: India Forums

ہمارا اپنا دل بھی اب ڈوبنے سا لگا ہے دوسرے کی نوکری ہو یا بیوی ، دونوں ہی اچھی لگنے لگتی ہیں اور اس کے سامنے اپنی بہت کم مایہ سی ،اور تھوڑی اولڈ فیشن بھی لگتی ہے ۔ لوگوں کو ان کے بارے میں بتاتے ہوۓ لہجے میں ایک شرمندگی سی آجاتی ہے۔

ایک عجیب سا پچھتاوا ہر پل گھیرے رکھتا ہے کہ اگر ان کو نہ اپنایا ہوتا تو زندگی کتنی آزاد اور بے فکری ہوتی ۔ ہم اپنی مرضی کے مالک ہوتے ، نہ کوئی ذمہ داری ہوتی اور نہ کوئی پابندی ، اپنی نیند سوتے اپنی نیند جاگتے ۔ جب اور جہاں دل چاہتا وقت گزارتے ۔

(میرا یہ مضمون بے روزگاروں اور کنواروں کے وسیع تر مفادات میں لکھا گیا ہے اور اس کو پبلک سروس میسج سمجھا جاۓ )

عوام کے لیے 800 ارب روپے سے زائد کے ریلیف پیکج کا بڑا اعلان

To Top