اب دمے کا علاج سوفٹ ڈرنکس سے کیا جائیگا، مگر کیسے؟

پچھلے کچھ دنوں سے تواتر کے ساتھ ایسے مضامین نظر سے گزر رہے ہیں جن میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ سوفٹ ڈرنکس انسانی صحت کے لۓ انتہائی مضر ہے اور اس کے ذریعے ٹوائلٹ کی صفائی اور زنگ آلود نٹ بالٹ کو گھولنے کا کام لیا جا سکتا ہے ۔

مگر معذرت کے ساتھ ٹوائلٹ کی صفائی کے لۓ ٹوائلٹ کلینر موجود ہے اسی کا استعمال کریں اور نٹ بالٹ کھولنے کے لۓ بھی لبریکیٹس کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔سوفٹ ڈرنکس کو مشروب ہی رہنے دیا جاۓ ۔

گرمی کے موسم میں سرد سوفٹ ڈرنکس اور اس میں سے نکلنے والے بلبلے اس کے شائقین کو فرحت کا جو احساس دلاتے ہیں ۔اس کا مقابلہ کوئی اور شے نہیں کر سکتی ۔ اس تازگی اور فرحت کے پیچھے جو راز چھپا ہوتا ہے آج ہم اسی سے پردہ اٹھائیں گے تاکہ لوگ اس کے بارے میں جو منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں اس کے سلسلے کو روکا جا سکے ۔

سوفٹ ڈرنک کا استعمال معدے میں ہونے والی رکاوٹ کو دور کرتا ہے

ایلیمنٹری فارماکولوجی اور تھراپیٹس  کے تازہ شائع ہونے والی جریدے کے مطابق سوفٹ ڈرنکس میں جو ایسڈ موجود ہوتا ہے وہ معدے میں موجود ایسڈ کے ساتھ مل کر ہاضمے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور اس میں موجود سوڈیم بائی کاربونیٹ ان اجزا کو جو ہضم نہ ہونے کے سبب رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں توڑ کر نہ صرف اس رکاوٹ کو دور کرتا ہے بلکہ ان کو قابل ہضم بھی بناتا ہے ۔

بادی اشیا کے ساتھ سوفٹ ڈرنکس کا استعمال گیس کو بننے سے روکتا ہے

دالیں اور بعض دیگر سبزیاں جیسے شلجم ،گوبھی ایسی اشیا ہیں جن کے کھانے سے جسم میں گیس اور بادی کا اضافہ  ہوتا ہے اور وہ تکلیف کا سبب بھی بنتی ہیں اور ان کے ہاضمے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔

اسی اشیا کو کھاتے ہوۓ اگر گھونٹ گھونٹ کر کے ساتھ میں سوفٹ ڈرنک پی جاۓ تو اس میں موجود سوڈیم کاربونیٹ نہ صرف جسم میں موجود کاربن ڈائی اکسائڈ کے ساتھ تعامل کر کے اس کا خاتمہ کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ مزید کاربن ڈائی اکسائڈ کے بننے کے عمل کو بھی روکتی ہے ۔

سوفٹ ڈرنکس متلی اور الٹی کی کیفیت کا خاتمہ کرتی ہیں

ڈاکٹر لارنس جو کہ راکسٹرشائر کے مائو کلینک میں معدے کے ماہر ہیں ان کے مطابق چونکہ سوفٹ ڈرنکس میں فاسفورس ایسڈ موجود ہوتا ہے جو متلی روکنے کی دوا امیٹرول کا ایک بنیادی جز ہوتا ہے لہذا متلی اور الٹی کی کیفیت میں اس کا استعمال نہ صرف متلی سے نجات دلاتا ہے بلکہ الٹی کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

سوفٹ ڈرنکس حلق میں پھنسنے والے نوالے کو بھی نکال دیتا ہے

اکثر کھانے کے دوران حلق میں نوالہ پھنس جاتا ہے اور پھندہ لگنے کا عمل انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے سوفٹ ڈرنکس کے اندر موجود ایسڈ اس نوالے کو توڑ کر نیچے اتار دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حلق کو بھی صاف کر دیتا ہے ۔

سوفٹ ڈرنکس دمے کے مریضوں کے لۓ بھی موثر ہے

ہم سب جانتے ہیں کہ سوفٹ ڈرنکس میں کیفین بھی موجود ہوتی ہے اور کیفین دمے کے مریضون کے لۓ استعمال ہونے والی دوا تھیوفائلین والے اثرات ہی کی حامل ہوتی ہے  اس کی مدد سے پھپڑوں کا راستہ کھلتا ہے اور اس کے استعمال کے بعد اگلے چار گھنٹوں تک کھانسی ، سانس میں رکاوٹ سے نجات حاصل ہوتی ہے ۔

سوفٹ ڈرنکس کا استعمال بالوں کی نشونما میں اضافہ کرتا ہے

سوفٹ ڈرنکس میں موجود فاسفورس ایسڈ نہ صرف بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کی چمک دمک میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔

لہذا گرمی کے موسم میں دل بھر کر سوفٹ ڈرنکس پئیں اور مزے اڑائیں۔

خدا کرے میری ارض پاک پہ اترے،وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

To Top