بلاول بھٹو زرداری نے شادی کر لی

بلاول بھٹو زرداری آخر کار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گۓ با خبرخاندانی ذرائع  کے مطابق ابھی اس خبر کو خفیہ رکھا جا رہا ہے اور بہت جلد با ضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا جاۓ گا۔ دلہن کا تعلق زرداری خاندان سے ہے اور اس کی والدہ کا نام فریال تالپور بتایا جا رہا ہے۔

سننے میں آیا ہے کہ بلاول بھٹو زردادی نے اس رشتے پر کافی احتجاج کیا کہ لوگ سوشل میڈیا پر میرا بہت مذاق اڑائیں گے کہ پھپو کی بیٹی سے شادی کر لی۔

0

Source: Paris Match

مگر بختاور اور آصفہ نے بلاول بھٹو کی ایک نہ چلنے دی اور زبردستی یہ شادی کروا کر ہی دم لیا ۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ ایک تو پھپو کی بیٹی ہمارے ساتھ کھیل کر بڑی ہوئی ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ آئندہ بھی بھابھی بننے کے بعد بھی ہمارے ہر کھیل میں ہمارے ساتھ رہے گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے  مزید بتایا کہ ابو کا کہنا ہے کہ رشتوں کے لۓ اپنے اچھے ہوتے ہیں ماریں گے بھی تو چھاؤں میں پھینکیں گے ۔ بات تو انہوں نے ٹھیک ہی کی اگر یہی بات نصرت بھٹو نے سوچی ہوتی تو بینظیر بھٹو آج زندہ ہوتی۔

8

Source: PC Magazine

فیس بک کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے جس کے جواب میں جھوٹی خبریں پھیلانے والے ایک فیس بک پیج کے مالک نے کہا کہ ہم تو صرف پڑھنے والوں کو اس بات کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے شعور کا استعمال کرتے ہوۓ غلط اور صحیح کے فرق کو محسوس کرنا سیکھیں اور اس کے علاوہ بغیر تصدیق کے جھوٹی باتوں کو شئیر کرنے سے پرہیز کریں۔

مزید بتاتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹی خبریں صرف لوگوں کی تفریح طبع کے لۓ گھڑتے ہیں ۔ تاکہ ہماری خبروں کو پڑھ کر لوگ کچھ وقت کے لۓ اپنے مسائل بھول کر ہمارے ساتھ انجواۓ کر سکیں ۔

امید ہے کہ عقلمند کے لئے اشارہ کافی ہوگا۔ 

کرونا وائرس،بلاول بھٹو کا سنجیدہ بیان ، پاکستانی عوام بھی سراہنے پر مجبور

To Top