بھارت کے قومی دن کے موقعے پر اسکول کے بچے پاکستان آرمی کے کس گانے پر پرفارم کر بیٹھے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

چھبیس جنوری کا دن بھارت کے یوم جمہوریت کے طور پر ہر سال منایا جاتا ہے اس دن بھارت میں عام تعطیل ہوتی ہے اور ملک بھر جزبہ حب الوطنی کے ساتھ اس دن کو مناتا ہے  اس سال بھی بھارت میں یہ قومی دن بہت جوش سے منایا گیا مگر سوشل میڈیا کے اس دور میں بھارت کا یہ دن کچھ وجوہات کے سبب پاکستانیوں کے لیۓ بھی یاد گار بن گیا

اس دن کے حوالے سے اسکولوں کی طالبات کی ایک ویڈیو شئیر کی گئی جو اس دن کی مناسبت سے ایک ٹیبلو پیش کر رہی تھیں ان معصوم بچیوں نے بھارتی جھنڈے کے رنگ کی پٹیاں لگائی ہوئی تھیں اور پاکستان آرمی کے مشہور ملی نغمے ہمیں دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے پر ٹیبلو پیش کر رہی تھیں

آئی ایس پی آر کا یہ گانا اور اس میں دیا جانے والا پیغام دنیا بھر کے لوگوں کے لیۓ تھا اور یہ گانا اسی بات کا ثبوت ہے اس بات کو بلاآخر ہمارے دشمن بھارت نے بھی تسلیم کر لیا ہے

جب کہ کچھ لوگوں نے اس بات کو بھی مزاق میں لیتے ہوۓ تبصرہ کر ڈالا کہ چلو اچھا ہی ہوا اب ہمارے بچے پڑھنےکے لیۓ بھارت بھی جا سکیں گے

جب کہ کچھ لوگوں نے اس بارے میں یہ بھی کہہ ڈالا کہ بھارت میں ایسا کبھی نہیں ہو سکتاہے اور یہ صرف اور صرف ایڈیٹنگ کا کمال ہے اب اس ویڈیو کو آپ خود بھی غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ کیا یہ ویڈيو صحیح ہے یا نہیں

مگر اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ پاکستان آئی ایس پی آر کے نغمے سرحدوں سے بالاتر ہو کر ہر ہر خطے کے لوگوں تک پہنچ رہے ہیں اور اپنا لوہا منوا رہے ہیں

To Top