“یہ طوائفوں کا کوٹھا نہیں صاحب، ہمارا وطن ہے”، فلم بیگم جان کی پاکستان میں ریلیز کے لیے کس کی کوششیں جاری؟

بالی وڈ یا بھارتی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں پاک و ہند کے لوگوں کے لۓ یکساں طور پر مقبول رہی ہیں  ۔ پاکستانی ڈرامے اور انڈین فلمیں سرحدوں کی قید سے آزاد ہیں لہذا دونوں طرف کے شائقین میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں ۔

پاکستانی سینما میں بھارتی فلموں کو نمائش کی اجازت مل چکی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ایک بار پھر یہاں کے شائقین سرحدوں کی کشیدگی کے باوجود نئی ریلیز ہونے والی فلموں کا انتظار کر رہے ہیں.بیگم جان بھی ان ہی میں سے ایک بڑی فلم ہے جس کا انتظار فلم بین انتہائی بے صبری سے کر رہے ہیں ۔

مایہ ناز اداکارہ ودیا بالن کے ہمراہ نصیر الدین شاہ جیسے منجھے ہوۓ اداکار کا نام آتے ہی لگنے لگتا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فلم اگر مکیش بھٹ اور مہیش بھٹ کے بینر تلے بنی ہو تو امیدیں اور بڑھ جاتی ہیں ۔فلم کے ڈائریکٹر بھی سرینجیت مکھر جی ہیں ۔جو کہ دس فلموں میں سے سات فلموں پر نیشنل ایوارڈ جیت چکے ہیں ۔

بیگم جان ہی وہ فلم ہے جس میں ایک طویل عرصے کے بعد انو ملک کے سروں میں آشا بھونسلے اپنے آواز کا جادو جگائیں گی ۔ بیگم جان درحقیقت ایک بنگالی فلم کا ری میک ہے ۔ یہ فلم کہانی ہے ایک کوٹھے کی جہاں پر دس خواتین بیگم جان یعنی ودیا بالن کی سربراہی میں رہتی ہیں اور دھندا کرتی ہیں ۔

سال 1947 میں برطانوی وائسراۓ جب ہندوستان کی تقسیم کا اعلان کرتا ہے تو بیگم جان کا کوٹھا اس زمین پر آتا ہے جہاں پر دونوں ملکوں کے درمیان باڑھ کھینچی جانی ہوتی ہے مگر بیگم جان اس کوٹھے کو خالی کرنے سے انکار کر دیتی ہے اور اس کے بعد اس پر دونوں ملکوں کے افراد کی جانب سے دباؤ ڈالا جاتا ہے ۔جس کا مقابلہ وہ اپنی ساتھی عورتوں کے ہمراہ کرتی ہے ۔

فلم بیگم جان میں بھی ودیا بالن نے ہمیشہ کی طرح کمال کی کردار نگاری کی ہے ۔ فلم کے جاری ہونے والے ٹریلر نے ودیا بالن کی اداکاری کی جو جھلک دکھائی ہے اس سے شائقین فلم کو امید ہے کہ یہ فلم ایک بڑی سپر ہٹ ثابت ہو گی ۔مگر بدقسمتی سے مہیش بھٹ کے بار بار رابطے کے باوجود پاکستانی حکام نے فلم کی پاکستان میں ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

فلم بیگم جان 14 اپریل کو ریلیز ہونی ہے امید ہے اس سے پہلے پہلے فلم کی ریلیز کے حوالے سے کوئی مثبت فیصلہ ہو جاۓ گا اور پاکستانی شائقین بھی اس فلم کو بڑی اسکرین پر دیکھ پائیں گے ۔

عوام کے لیے 800 ارب روپے سے زائد کے ریلیف پیکج کا بڑا اعلان

To Top