بادشاہ سلامت! کچھ توجہ ادھر بھی۔۔۔

چوہدری نثار وزیر داخلہ صاحب فرماتے ہیں کہ ہم کوئٹہ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، مگر یہ یاد رکھیں کہ دہشت گردی بہت کم ہو گئی ہے پہلے روز دھماکے ہوتے تھے اب کبھی کبھار ہوتے ہیں ۔جناب چوہدری صاحب اور ان کے عالی مرتبت بادشاہ سلامت نے اقتدار کی مسند مئی 2013 سے سنبھالی ہے، آئیے دیکھا جاۓ کہ کتنی دہشت گردی کم ہوئی ہے۔

3

Source: tribune.com.pk

2013

4

Source: Pakistan Defence

جنوری کی دس تاریخ کو کوئٹہ میں ایک اسنوکر کلب میں خودکش بمبار نے دو بم دھماکے کیئے جس کے نتیجے میں ہزارہ برادری کے 92 افراد ہلاک ہوۓ۔

فروری کی سولہ کو ہزارہ ٹاؤن میں خودکش حملہ ، نتیجے میں 89 افراد ہلاک ہوۓ۔

مارچ کی تین تاریخ کراچی میں بارود بھری گاڑی لوگوں کے ہجوم میں پھٹ گئی 45 افراد ہلاک ہوۓ۔

ستمبر کی بائیس کو پشاور میں چرچ پر حملے کے نتیجے میں 82 افراد ہلاک ہوۓ۔

2014

5

Source: Dawn

نومبر کی دو تا ریخ کو لاہور واہگہ بارڈر پر حملہ 55 افراد ہلاک ہوۓ۔

دسمبر کی سولہ کو آرمی پبلک میں معصوم بچوں پر حملہ ،132 معصوم ہلاک ہوۓ۔

2015

6

Source: Jafria News

جنوری کی 30 تاریخ کو شکارپور میں امام بارگاہ پر حملہ ،61 افراد ہلاک ہوۓ۔

وسط مئی میں کراچی میں اہل تشیعہ کو نشانہ بنایا گیا 45 افراد ہلاک ہوۓ۔

2016

10

Source: News Media Live

مارچ کی 26 تاریخ کو لاہور میں ایک پارک کو نشانہ بنایا گیا 75 افراد ہلاک ہوۓ۔

اگست کی آٹھ کوکوئٹہ میں ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا ۔ہلاکتوں کی تعداد 71 تھی۔

اکتوبر کی 25 تاریخ پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ ، 59 افراد ہلاک ہوۓ۔

کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا؟

بادشاہ سلامت ان میں سے ہر ایک اپنے گھر کا کفیل تھا، یہ سینکڑوں جنازے جو ہم نے اٹھاۓ اب بھی آپ کو کم لگتے ہیں؟ کیوںکہ اس میں سے کوئی جنازہ آپ کے صحن سے نہیں اٹھا۔

آپ کو کیا پتہ کہ  کتنا مشکل ہوتا ہے ایک باپ کے لئے اپنے کمزور کاندھوں پر اپنے جواں سال بیٹے کا لاشہ اٹھا کر اس کو دفن کرنا، ایک ماں کے لئے اس بچے کے جنازہ کو سپرد خاک کرنا جس کو چند گھنٹوں پہلے تیار کر کے اسکول بھیجا تھا ، قیامت کے دکھ ہوتے ہیں بادشاہ سلامت جو بتا کر بھی لگتا ہے نہیں بتاۓ گئے ۔ کبھی بولنے سے پہلے سوچیئے گا ضرور کہ کیا واقعی دہشت گردی بہت کم ہو گئی ہے۔

جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج

To Top