اسپین کی پارلیمنٹ میں بل کی منظوری… بچے کی پیدائش پرباپ کو بھی 4 ماہ کی چھٹیاں ملیں گی

اسپین کی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا کہ بچے کی پیدائش پرباپ کو بھی 4 ماہ کی چھٹیاں ملنی چاہیئں جس کی بنیاد ہسپانوی آئین اور یورپین قانون کو جواز بناتے ہوۓ رکھی گئی کہ یہ آئین اور قانون ہمیشہ خواتین اور مردوں کے برابر حقوق کی بات کرتا ہے تو جس طرح خواتین کو تنخواہ کے ساتھ بچے کی پیدائش پر 4 ماہ کی چھٹیاں دی جاتی ہے اسی طرح مردوں کو بھی تنخواہ کے ساتھ ساتھ 4 ماہ کی چھٹیاں دے جائیں. پارلیمنٹ نے اس بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا، بل کے حق میں 177 میں سے 173 نے حق میں ووٹ ڈالا اور مخالفت میں صرف 2 ووٹ پڑے جب کہ 2 جماعتوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اس بل سے پہلے اسپین میں بچے کی پیدائش پرباپ کو تنخواہ کے ساتھ 13 روز کی چھٹی کا حق حاصل تھا تاہم بل کی منظوری کے بعد وہ بھی ماؤں کی طرح 4 ماہ کی چھٹیاں کرسکیں گے۔

انقلاب کتاب کی وجہ سے نہیں ہمیشہ صاحب کتاب کی وجہ سے آیا ہے

To Top