‘کچھ دنوں میں بے لباس ہو جانا ‘ عائشہ عمر کو سوشل میڈیا صارفین نے ایسا مشورہ کیوں دے ڈالا

عائشہ عمر کا شمار پاکستانی شو بز کی ان ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اداکاری کے میدان کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں اور ہمیشہ اپنی مصروفیات کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں

یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ پاکستانی صارفین اب اس عادت کا شکار ہو چکے ہیں کہ اپنے تبصروں کے ذریعے اس ہستی کے دل کو چھلنی کر ڈالتے ہیں جس کو فالو کر رہے ہوتے ہیں

حالیہ دنوں میں عائشہ عمرچھٹیوں  کے سلسلے میں میکسیکو گئیں اور وہاں سے انہوں نے اپنی تصاویر کوسوشل یڈيا پر شئير کیا خوبصورت عائشہ عمر مغربی لباس میں ان تصاویر میں میکسیکو کے مشہور مقامات پر پاکستانی کے بجاۓ وہیں کی کوئی دوشیزہ نظر آدہی تھیں

مختصر لباس میں عائشہ عمر کی خوبصورتی چھلک چھلک کر دیکھنے والوں سے بار بار یہ مطالبہ کر رہی تھیں کہ مجھے دیکھو اور بتاؤ کہ میں کیسی لگ رہی ہوں

Columnist #mayanruins #mexico #ayeshaomar #soundtulum2019

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar) on

انتہائی خوشگوار موڈ کے ساتھ میکسیکو کے مضافاتی شہر کیریبین کی خوبصورتی کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر کرنے والی عائشہ عمر اس بات سے ناواقف تھیں کہ ان کی ان حسین مقامات کی تصاویر ان کے چاہنے والوں کو رشک و حسد کے ایسے جزبات میں مبتلا کر دیں گی جن کی بنیاد پر وہ کچھ بھی کہہ بیٹھیں گے

[”adinserter block= “10”]

اس موقعے پر پاکستانی صارفین نے بھی عائشہ عمر کے اس مطالبے کو نہ صرف پورا کیا بلکہ اپنے تبصروں سے ٹھیک ٹھاک آگ لگا ڈالی کچھ نے تو مطالبہ کر ڈالا کہ تیراکی کے لباس میں تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنائیں تو مزا آۓ

جب کہ کچھ جزباتی تو ایسے بھی تھے جنہوں نے عائشہ عمر سے شرٹ اتارنے کا مطالبہ کر ڈالا

مگر ان تمام لوگون میں کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے عائشہ عمر کے لیۓ آواز بلند کی اور لوگوں سے درخواست کی کہ اس طرح کی مزہبی شدت پسندی کا پرچار کرنے کے بجاۓ برداشت کی پالیسی اپنائین اور حسد کے جزبات کو ترک کر دیں

اس کے جواب میں عائشہ عمر نے کہا کہ نفرت بھرے تبصرے کرنے والے لوگوں میں حق اور سچ کی بات کرنے والے لوگ بہت قابل تعریف ہوتے ہیں اور وہ ان سب کی بہت مشکور ہیں جو ان کی پوسٹ پر آکر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں

[”adinserter block= “15”]

لوگوں کے اس طرح کے تبصروں نے جس طرح حدود کو پار کرنا شروع کر دیا ہے اس کے بعد افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ لوگ شو بز سے جڑی ہستیوں کو اس لیۓ فالو نہیں کرتے کہ وہ ان کو پسند کرتے ہیں بلکہ صرف اس لۓ فالو کرتے ہیں کہ ان پر طنز کے نشتر چلا سکیں

To Top