داکارہ عائشہ خان نے کس اعلی ترین عہدے دار سے شادی کا اعلان کر دیا؟ مداحوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

اداکارہ عائشہ خان لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔انہوں نے اپنی اداکاری سے مختلف قسم کے کرداروں میں جس طرح جان ڈالی اس نے ان کو ایک ناقابل فراموش اداکارہ بنا ڈالا گزشتہ مہینے اچانک انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر کے اپنے بہت سارے چاہنے والوں کو حیران و پریشان چھوڑ دیا ۔


چاہنے والوں کی جانب سے بہت واویلا کیا گیا مگر اداکارہ عائشہ خان کی جانب سے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر لی مگر گزشتہ روز اداکارہ عائشہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے آخر کار اچانک شو بز چھوڑنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا اور اس بات کا اعلان کر دیا کہ وہ میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ پندرہ اپریل کو راولپنڈی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جا رہی ہیں

 

اپنے اس سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے شادی کے اعلان کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں سے اس بات کی درخواست کی ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی کو خبروں کی زینت نہ بنایا جاۓ اور ان کی شادی کے اس موقع پر انہیں اس بات کا حق دیا جاۓ کہ وہ اپنی زندگی کے اس اہم موقعے کا آغاز خاموشی اور آزادی سے کر سکیں

پندرہ اپریل کو ہونے والی اس دعوت ولیمہ کے کارڈز کا عکس بھی جاری کر دیا گیا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ میجر عقبہ کا تعلق ایک فوجی گھرانے سے ہے اور ان کے والد بریگیڈیر ریٹائر حدید ملک اب اس دنیا میں نہیں ہیں اورولیمے کی یہ تقریب راولپنڈی کے ایک شادی ہال میں منعقد کی جاۓ گی۔

سوشل میڈیا پر شادی کے اس اعلان پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے اور نوبیاہتا جوڑے کے لیۓ کامیاب ازدواجی زندگی کے لیۓ دعا کی گئي ہے مگر اس حوالے سے مداحوں کو مایوسی ضرور ہوئی ہے کہ جس طرح آج کل شو بز سے جڑی ہستیاں اپنی شادی کی تقریب کو بھی اپنی شہرت بڑھانے کے لیۓ استعمال کرتی ہے عائشہ خان نے اس سے اجتناب برتنے کا عندیہ دیا ہے

بہر حال لوگ ان کی شادی کی کامیابی کے لیۓ دعا گو ہیں اور اس بات کے منتظر ہیں کہ وہ اپنی زندگی کے اس اہم موقعے کی تصاویر کو اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ضرور شئیر کریں گی ۔اور شو بز کو چھوڑنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں گی

 

 

To Top