اداکارہ عائشہ خان اور کرنل عقبہ حدید کی شادی کے کچھ ایسے مناظر جو آپ کو بے ساختہ ماشا اللہ کہنے پر مجبور کر دیں

پاکستان کا شمار دنیا کے ان متوسط طبقوں میں ہوتا ہے جہاں پر تفریح کے ذرائع لوگوں کی معاشی حالات کے سبب کافی محدود ہیں اسی سبب ٹیلی وژن کو تفریح طبع اور معلومات عامہ کے ذرائع کے طور پر خصوص اہمیت حاصل ہے ۔ لوگ تفریح کے اس وسیلے کے سستے ہونے کے سبب اس سے جڑے رہتے ہیں اور ہر گھر میں یہ پایا جاتا ہے ۔

ٹیلی وژن کی مرہون منت لوگ بہت سارے ایسے لوگوں سے مانوس ہو جاتے ہیں جو کہ کبھی تو ڈراموں کے ذریعے اور کبھی خبروں کے ذریعے ہمارے گھروں میں بن بلاۓ آجاتے ہیں اور ہمارے ساتھ کچھ وقت گزار کر ہمارے ذہنوں پر اپنے نقوش چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ان میں سے ایک چہرہ عائشہ خان کا بھی ہے

اپنے ڈراموں کے ذریعے من موہنی صورت والی یہ اداکارہ ہمارے گھروں کا حصہ بن گئی اور من مائل کی جینا کے کردار میں اس کو وہ شہرت حاصل ہوئی جو کہ بہت کم اداکاراؤں کے حصے میں آتی ہے مگر اچانک ہی اس اداکارہ نے شہرت کے عروج پر اپنے چاہنے والوں کو یہ خبر سنا کر حیرت میں ڈال دیا کہ وہ شو بز چھوڑ رہی ہیں

مگر یہ افسوس زیادہ دن تک نہ رہا جب انہوں نے اپنے شو بز چھوڑنے کی وجہ کرنل عقبہ حدید سے شادی کی اطلاع کی صورت میں بتائی ۔ اگر یہ کہا جاۓ کہ یہ پاکستان کی شو بز کی صنعت کی خوبصورت ترین جوڑی ہے تو کچھ غلط نہ ہو گا ہمارے اس دعوی کے ثبوت میں وہ تصاویر موجود ہیں جو اس حسین جوڑے کی جانب سے شادی کی رسومات کی سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں ۔

مہندی کی تصاویر

مایوں کے زرد رنگ درحقیقت انتظار کے رنگ ہوتے ہیں ان رنگوں میں آنے والے دنوں کی خوشیوں کی امید اور نئی زندگی کے خواب ہوتے ہیں یہ رنگ کسی بھی دلہن کے رنگ و روپ کو انوکھا رنگ دے ڈالتا ہے اور ایسا ہی کچھ احساس عائشہ خان کی مایوں کے تصاویر دیکھ کر بھی ہوا

 

اس کے بعد اسی دلہن کے ہاتھوں پر جب کسی کے نام کی مہندی کا رنگ چرذتا ہے تو وہ رنگ صرف اس کے ہاتھوں تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ اس کی زندگی میں بھی گلال بھر دیتا ہے اور اگر جیون ساتھی عقبہ جیسا ہو تو انسان دلہن کی قسمت پر رشک ہی کر سکتا ہے

خوبصورت لباس کے ساتھ متناسب میک اپ نے مہندی کی اس دلہن کی خوبصورتی میں اتنا اضافہ کر دیا کہ دیکھنے والوں کے لیۓ اس کے چہڑے پر سے نظر اٹھانا دشوار ہو گیا

نکاح کی تصاویر

مہندی کے بعد شادی کا سب سے اہم موقع نکاح کا ہوتا ہے جس کا اہتمام باقی ہر دن سے زیادہ ہوتا ہے اس دن کی مناسبت سے عائشہ خان نے خالص مشرقی لباس غرارہ سوٹ کا انتخاب کیا جس کے خوبصورت رنگوں کے انتخاب نے اس دن کی اہمیت کو مذید بڑھا دیا اسلام آباد ک فیصل مسجد میں انجام پائی جانے والی یہ پر وقار شخصیت اس خوبصورت جوڑے اور اس کی سادگی کے سبب ایک یادگار تقریب تھی

خوبصورت غرارہ سوٹ میں ملبوس عائشہ خان کو دیکھ کر تازگی کا احساس ہو رہا تھا ان کو دیکھ کر ستارے جگمگا نے لگے تھے

اس موقعے پر کرنل عقبہ بھی عائشہ خان سے پیچھے نہ رہے اپنی زندگی کے اس اہم ترین دن کے موقعے پر سفید شلوار ققیض اور سنہرے ویسٹ کوٹ میں وہ کسی شہزادے سے کم نہ لگ رہے تھے

بارات کی تصاویر

آحر کار وہ دن آن پہنچا جس کا انتظار اس خوبصورت جوڑے کے ساتھ ساتھ ان کے چاہنے والوں کو بھی تھا اور جس کی تیاری اس خوبصورت جوڑے نے بھی بھرپور طریقے سے کی تھی ۔ ایک دوسرے سے ملتے جلتے رنگوں کے لباس میں ملبوس یہ حسین جوڑا اپنی زندگی کے اس اہم ترین دن سب کی نگاہوں کا مرکز تھے

ایک جانب دل میں نئی زندگی کی شروعات اور نۓ خوابوں کی تعبیر پانے عائشہ خان پیا گھر سدھارنے کو تیار تھیں تو دوسری جانب دولہا کے روپ میں روپہلی شیروانی اور سر پر کلا سجاۓ کرنل عقبہ حدید بھی اپنی دلہنیا کو لینے پوری تیاری کے ساتھ آۓ تھے

لوگوں کی دعاؤں کے ساۓ میں دولہا اپنی دولہنیا کو اپنے ہمراہ لے گیا ۔

ولیمے کی تصاویر

نئی زندگی کی شروعات اور خوشیوں کے رنگ لیۓ اس جوڑے نے اپنی نئی زندگی کی شروعات کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں دونوں جانب کے مہمان مدعو تھے جن کے استقبال کے لیۓ ایک جانب تو دلہن عائشہ خان چہرے پر کرنل عقبہ کی محبت کی خوبصورتی کو اپنی مسکراہٹ میں چھپاۓ مہمانوں کا استقبال کر رہی تھیں تو دوسری جانب کرنل عقبہ اپنے فل آرمی یونیفارم میں مہمانوں کے سامنے ان کے استقبال کے لیۓ موجود تھے

اس طرح تقریبات کے اس خوبصورت سلسلے کا اختتام ہوا جس کو پیار کرنے والے ایک طویل عرصے تک نہ صرف یاد رکھیں گے بلکہ اس جوڑے کی کامیاب ازدواجی زندگی کے لیۓ دعا گو بھی رہیں گے

To Top