عائشہ گلالئی کے خلاف نیب جانے والا قتل، اصل قاتل کون؟ پولیس کو شواہد مل گئے

الزامات کی سیاست کرنا پاکستان کے سیاست دانوں کا ہمیشہ سے شیوہ رہا ہے ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے  عائشہ گلالئی بھی ہیں ۔جن کے مطابق تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان ان کو اپنے فون کے ذریعے نازیبا میسجز بھیجتے رہے تھے ۔ ان کے ان الزامات کے جواب میں عائشہ گلالئی کے علاقے کے ایک ٹھیکیدار نور زمان سامنے آ‎ۓ جن کے مطابق عائشہ گلا لئی حکومتی فنڈز میں مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں ۔

اس حوالے سے انہوں نے نیب میں ایک درخواست بھی دائرکی جس کو ناکافی ثبوتوں کی بنا پر نیب نے خارج کر دیا تھا ۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق نور زمان نامی اس ٹھیکیدار کو لکی مروت کے علاقے تری خیل میں نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

 

ان کے قتل کی اطلاع کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔مگر اس حوالے سے کوئی گرفتاری ابھی تک سامنے نہیں آئی ۔ نور زمان کے قتل نے ایک جانب تو سرحد پولیس کو امتحان میں ڈال دیا ہے ۔دوسری جانب کئی اہم سوال بھی اٹھا دیۓ ہیں ۔

چونکہ نیب ریفرنسز جو کہ عائشہ گلالئی کے خلاف فائل کۓ گۓ تھے۔ خارج ہو چکے ہیں تو اس حوالے سے مقتدر حلقوں کے مطابق عائشہ گلالئ کو نور زمان کے قتل سے کوئی بھی فائدہ نہیں مل سکتا ۔دوسری جانب جن کے کہنے پر نور زمان نے عائشہ گلالئ پر الزام لگاۓ تھے ان افراد کے لۓ نور زمان ایک مستقل خطرہ ہو سکتا تھا ۔ اور شاید یہی بات اس کی جان کے جانے کا سبب بنی ۔

ان تمام قیاس آرائیوں کے خاتمے کے لۓ ضروری ہے کہ سرحد پولیس ،جس کی غیر جانبداری کے پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین دعوے کرتے ہیں ۔ اپنا کام دکھاۓ اور جلد از جلد نور زمان کے قاتلوں کو گرفتار کرے ۔ تاکہ لوگوں کے دلوں میں اٹھنے والے ان سوالات کا جواب مل سکے

To Top