عمران خان پر عائشہ گلالئی نے ایسے الزامات لگا دیۓ کہ سننے والے دنگ رہ گۓ

ہماری معاشرت کا یہ المیہ ہے کہ جن شخصیات کو ہم ناپسند کرتے ہیں وہ شخصیات ہمیں ہر برائی کی ذمہ دار نظر آتی ہیں ۔معاشرے کے اندر موجود برائی کی روک تھام کرنے کے بجاۓ ہم اس برائی کا ذمہ دار بھی اپنی ناپسندیدہ شخصیت کو قرار دیتے ہیں ۔ایسا ہی کچھ اس وقت قصور میں زیادتی کا شکار معصوم زینب کے ساتھ ہونے والے سانحے کے حوالے سے بھی ہو رہا ہے ۔جب ایم این اے عائشہ گلالئی نے اس کا سبب عمران خان کو قرار دیا

ہر فرد اس سانحے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ایسا ہی ایک بیان ایم این اے عائشہ گلالئی کے حوالے سے بھی سامنے آیا جس نے پوری قوم کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے عائشہ گلالئی کے مطابق سانحہ قصور میں زینب کے ساتھ ہونے والے واقعے کا ذمہ دار عمران خان ہے ۔

https://www.facebook.com/wajid.afridi.9085/videos/2042613402634700/

عائشہ گلالئی کے مطابق عمران خان نہ صرف معاشرے میں ناچ گانے اور بے حیائی کے فروغ کا سبب ہیں بلکہ ان کی اسی بے حیائی کی ترویج کے سبب معاشرے میں زینب جیسے سانحات ہو رہے ہیں ۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ عمران خان معاشرے میں شرک کو پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں ۔اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے دور لے جانے کا باعث بھی بن رہے ہیں ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو ان کے والد کے ساتھ ایک کمرے میں بند کر دیا جاۓ تو وہ ایک ہی گھنٹے میں رونے لگیں گے اپنی اس ویڈیو میں عائشہ گلالئی نے عمران خان کو پاکستان کے اندر بڑھتی ہوئی بے راہ روی اور طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کا بھی بنیادی سبب قرار دیا ۔

عائشہ گلالئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید یہ بھی کہا کہ عمران خان جیسا بزدل گندہ ،بزدل اور منافق آدمی اس قوم نے کبھی اپنی تاریخ میں نہیں دیکھا ہو گا ۔انہوں نے اس ویڈیو پیغام میں یہ انکشاف بھی کیا کہ عمران خان نے عبد الستار ایدھی جیسی معزز ہستی کو بھی دھمکیاں دے کر زبردستی اپنے ساتھ ملایا جس کا گلہ عبد الستار ایدھی نے میڈیا پر بھی کیا ۔

انہوں نے پاکستان کی عوام کو مخاطب کرتے ہوۓ انہیں بھیڑ بکریاں کہا اور ان سے کہا کہ اگر اب بھی بھیڑ بکریوں کی طرح سب کچھ جاننے کے باوجود عمران خان کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو پھر آپ سب کی حالت اللہ بھی نہیں بدل سکتا ہے ۔

عائشہ گلالئی کے اس پیغام نے سوشل میڈیا پر وائرل کی حیثیت حاصل کر لی ہے ۔اب عمران خان کے چاہنے والوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عائشہ گلالئی کے اس پیغام کا کیا جواب دیتی ہے۔

To Top