عائشہ گلالئی نے ایک بار پھر عمران خان پر نۓ الزامات کی بوچھاڑ کر دی

پاکستان تحریک انصاف کی منحرف ایم این اے عائشہ گلالئی جو ماضی میں بھی عمران خان پر غیر اخلاقی ایس ایم ایس کرنے کے الزامات لگا چکی ہیں۔ ایک بار پھر نۓ الزامات کے ساتھ سامنے آگئی ہیں ۔ اس بار انہوں نے عمران خان کے ساتھ ساتھ علی امین گنڈاپور کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔

گزشتہ ہفتے ڈیرہ غازی خان میں جرگے کے فیصلے کے نتیجے میں ایک معصوم لڑکی کو برہنہ کر کے گلیوں میں گھمانے کے بدترین واقعے پر  پوری قوم نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔مگر عائشہ گلالئی کے مطابق اس عمل میں علی امین گنڈاپور براہ راست ملوث ہیں۔ اور علی امین گنڈا پور جن کو وڈیرہ بننے کا شوق ہے انہی کی ایما اور پشت پناہی پر یہ واقعہ پیش آیا ۔

اس کے علاوہ عائشہ گلالئی نے مذید بتایا کہ عمران خان بھی اس واقعے میں علی امین گںڈاپور کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔ اسی سبب ابھی تک انہوں نے اس واقعے کی مذمت میں کوئی بیان تک جاری نہیں کیا ۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان اس واقعے کے ملزمان یعنی علی امین گنڈاپور کو بچانا چاہ رہے ہیں ۔

عائشہ گلالئی کے مطابق عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے طالبان دہشت گردوں سے تعلقات کا سب کو پتہ ہے ۔ انہی پرانے تعلقات کے سبب اب یہ لوگ ڈیرہ غازی خان کی اس معصوم لڑکی کو انصاف دلوانے کی راہ میں بھی رکاوٹ بن رہے ہیں ۔اور اس لڑکی کی نہ تو ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں درج ہونے دی ہے اور نہ ہی کسی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔

یاد رہے کل ہی اس لڑکی سے ملنے کے لۓ ریحام خان بھی گئی تھیں ۔ البتہ اس سارے معاملے میں تحریک انصاف کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ۔

To Top