عوام کے لیے 800 ارب روپے سے زائد کے ریلیف پیکج کا بڑا اعلان

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ

کورونا وائرس کی وبا کے باعث معاشی سست روی سے نمٹنے اور مزدور طبقے کو ریلیف پہنچانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے جامع پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے جبکہ  لاک ڈاؤن کےاثرات سے نمٹنےکیلئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، 300یونٹ تک گیس اوربجلی کےبل 3ماہ تک قسطوں میں لیےجائیں گے جبکہ غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے ہرخاندان کو 4 ماہ تک ماہانہ 3ہزارروپےدیےجائیں گے۔

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ دالوں سمیت دیگراشیاپرٹیکس کی شرح کم  کی جا رہی ہے  جبکہ معاشی شرح سود میں ردوبدل کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کرےگا۔

وزیراعظم کا عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان

ریلیف پیکج کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مزدورطبقےکیلئے200ارب روپےمختص  کیے گئے ہیں ، یوٹیلیٹی اسٹورزکیلئے 50ارب روپے ، گندم کی سرکاری خریداری کیلئے 280 ارب جبکہ 4 ماہ کے لیے انتہائی غریب طبقےکیلئے 150ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں ، 100 ارب روپےکےٹیکس ریفنڈ سےصنعتیں لیبرپرخرچ کرسکیں گی، برآمدی صنعت کو100ارب روپےکےٹیکس ریفنڈ فوری دینےکا فیصلہ  بھی کیا گیاہے۔

مزید پڑھیے: بلوچستان حکومت کا بڑا اقدام،صوبے بھرمیں 15روزہ لاک ڈاون

Dawn

کرفیو،لاک ڈاؤن کا آخری اسٹیج

اس موقع پر وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے  حکومت تمام ضروری اقدامات کررہی ہے تاہم ملک بھرمیں کرفیولگانے کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔ مکمل کرفیو لگانے سے نقصان امیر کو نہیں بلکہ کچی بستیوں میں رہنے والے غریبوں کو ہوگا۔ ہم کچی آبادیوں میں لوگوں کوراشن نہیں پہنچا سکتے۔ اس لیے کرفیو لاک ڈاؤن کا آخری اسٹیج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے زیادہ اس کے خوف اورغلط فیصلوں کے نتیجے سے خطرہ ہے۔ جہاں کوورنا پھیلنے کا خدشہ ہے ہم اس علاقے کو سیل کردیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں بھی لوگوں کا مجمع لگے گا وہاں وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ جائے گا۔ اس لیے عوام کو خود بھی احتیاط کرنی ہوگی اور یہ جنگ ہم عوام کے بغیر نہیں جیت سکتے ۔

To Top