عورتوں کے پوشیدہ امراض اور ان کے علاج کے بارے میں جانیۓ

جس طرح ایک تعلیم یافتہ ماں ایک تعلیم یافتہ نسل کو پروان چڑھاتی ہے اسی طرح ایک صحت مند عورت ہی ایک صحت مند نسل کو جنم دے سکتی ہے ۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں شرم و حیا کے سبب بہت ساری لڑکیاں اور خواتین بھی اپنے پوشیدہ امراض کے حوالے سے تزبزب کا شکار رہتی ہیں اور کسی کو بتا نہ سکنے کے سبب نہ صرف خود بھی تکلیف اٹھاتی رہتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی آنے والی نسل کو بھی خطرے میں ڈال دیتی ہیں

ان بیماریوں سے سب سے عام بیماری لیکوریا یا پھر سیلان رحم ہے ۔ یہ بزات خود کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ مختلف بیماریوں کے سبب ظاہر ہونے والی ایک علامت ہے ۔ سیلان رحم سے مراد خواتین کے پوشیدہ عضو سے بہنے والاسفید یاپیلے رنگ کا مادہ ہوتاہے۔اگر چہ یہ ڈسچارج جینیٹل صحت کو برقرار رکھنے کے لئے اہم ہے مگر بعض صورتحال میں یہ کچھ تبدیلیوں کے سبب خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔

لیکوریا کی علامات

اگر یہ ڈسچارج سفید اور بدبو کے بغیر ہوتو نارمل سی بات ہے لیکن اگر یہ گاڑھااور بدبو دار ہو تو لیکوریاہے۔لیکوریا خواتین کی ایک ایسی بیماری ہے جو عورتوں کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے ۔ شدید جسمانی کمزوری ، کمر درد، ماہانہ نظام میں خرابی ، حمل کا نہ ٹھہرنا، ٹانگوں میں درد ، بھوک نہ لگنا، جگر کے افعال میں کمی، وزن کا تیزی سے گھٹنا ، لو بلڈ پریشر ، اداسی ، بانجھ پن، نسوانی حسن میں کمی ، چہرے کی بے رونقی ، خون کی کمی، طبیعت میں سستی اور جلدی غصہ آنا، دل ڈوبنا وغیرہ۔ یہ تمام مسائل لیکوریا کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔

لیکوریا کا گھریلو علاج

کیلااس مرض میں مفید ہے کیلاکھاکر دودھ میں شہد ملاکرپیئیں۔

بھنے ہوئے چنے،مصری یاگڑ، تھوڑاساچندیاگوندھ،اور چند دانے چھوٹی الائچی باریک پیس کر شیشے کی بوتل میں رکھ لیں اور ایک چمچ صبح اور ایک چمچ سونے سے پہلے کھالیں

چار گلاس پانی میں دو سے تین چائے کے چمچ میتھی دانہ ڈال کر آدھے گھنٹے تک پکاکرچھان کرپی لیں

را ت میں ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ثابت دھنیا بھگودیں۔اور صبح خالی پیٹ پی لیں بہترین نتائج کے لئے ایک ہفتہ تک استعمال کریں

زیرہ بھون کر اگر خالی نہ کھایاجائے تو تھوڑی سی چینی ملاکر کھالیں

مختلف انفیکشن اور بیماریوں سے بچنے کے لئے مکمل صفائی،ہلکی ورزش،قبض سے بچیں،چائے،کافی ،میدہ،تلی ہوئی،مصالحے دارمرغن اشیاء ترک کریں اور پھل سبزیاں استعمال کریں۔غصہ ،رنج وغم،تفکرات،ذہنی پریشانیوں سے جس حد تک ہوسکے بچیں۔

To Top