کیا لڑکیوں کی بے راہ روی کے ذمہ دار معاشرے کے ٹھیکیدار نہیں ؟؟

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

تو اپنی اوقات جانتی ہے کیا ہے ؟ میری جوتی ک برابر بھی نہیں تو…. یہی سن سن کر ہماری بیٹیاں ،عورتیں بوڑھی ہو گیں اور الله کو پیاری بھی مگر نہ بدلہ تو ہمارا مقام اور مرتبہ

فرسودہ روایات ختم ہو کر نئی شکل میں آگئیں مگر ہمارا مطلب عورت کا مقام اور عزت نہ لا سکیں. آج کل بچوں خاص طور پر لڑکی کو پڑھانے پر خاص توجہ ہے وجہ انکی بھلائی نہی وجہ یہ ہے کہ رشتہ نہیں ملے گا ہمارا المیہ یہی ہے ک ہم اپنی بیٹی کو چاہے وہ کسی وزیر کی بیٹی ہو یا کسی مزدور کی ہم اسکو، اسکے لئے نہیں پالتے….

نوۓ فیصد لڑکیاں جو ڈاکٹر بنتی ہیں جاب نہیں کرتیں کیوںکہ انکو اجازت نہیں ہے، یہی حال باقی شعبوں کا ہے. کبھی کسی نے سوچا ہے کے بیٹی، بہن، ماں بھی انسان ہیں انکی بھی سوچ ہے انکے بھی خیالات ہیں. وہ بھی کچھ کرنا چاہتی  ہیں.

کچھ خاندان بیٹی کو بہت محبّت سے پالتے ہیں انکا سب کچھ پورا کرتے ہیں سواۓ انکے خوابوں کے..!!!! چاہے وہ کسی سے محبت کی شادی کا مسلہ ہو یا انکے مستبقل کا انکی راۓ کو نظر انداز کرنا ہمارا معاشرہ ایک قابل فخر بات سمجھتا ہے اور یہ ایک عمومی رویہ ہے.

ہم بیٹی کو پڑھاتے ہیں مگر اسکی بات نہیں سنتے ہم اسکو پالتے ہیں مگر اسکو نہیں سمجھتے یہی وجہ ہے کے اب بچے ہم سے دور ہیں اور ہم موۓ موبائل اور کمپیوٹر کو رو رہے ہیں. لڑکیاں چھپے دوستوں کے ساتھ گھر میں موبائل کے طفیل بات کرتی ہیں.اور جب ان وجوہات کی وجہ سے چاند چڑھتا ہے تو سب لڑکی کو قصوروار سمجھتے ہیں

مگر روٹ کاز پر کوئی کام نہیں کرتا  باپ اور بھائی مارنے تو آجاتے ہیں مگر سمجھانےک لئے وقت نہی ہوتا… ذرا مل کر سوچیے اور اپنی بیٹیوں سے بات کریں کہ وہ کیا چاہتی ہیں انکی خواب پورے کریں انکو اس قابل بنائیں کہ انکو کسی غلط یا چھپے ھوے سہارے کی ضرورت نہ پڑے

انکے دوست انکو بھٹکا نہ سکیں انکی بنیاد اتنی مضبوط کردیں کہ یہ اپسے ڈریں نہ بلکہ آپکی عزت کا خیال رکھتے  ہوۓ  آپکی بات مانیں آپکی خوف کی وجہ سے نہ رکيں بلکہ آپکے لئے رکیں….اپنی ….!!!!!بیٹی کو محفوظ کریں خود سے

To Top