جانئیے کن وجوہات کی بنا پر عورت کے مقابلے میں مرد زیادہ خوشگوار زندگی گزارتے ہیں

ہم ایک ایسے معاشرے میں سانس لیتے ہیں جس کو مردوں کا معاشرہ کہا جاتا ہے ۔ اس معاشرے میں جہاں کبھی مردوں کے حقوق کا بل پیش کیا جاتا ہے اور کبھی ان کو ہی سب سے بڑا غاصب قرار دیا جاتا ہے ۔

مگر اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ عورتوں کے مقابلے میں مرد وہ ہستی ہے جو کئی وجوہات کی بنیاد پر دنیا کی سب سے خوش رہنے والی مخلوق مانے جاتے ہیں ۔

ان کو شادی کے بعد اپنا نام نہیں بدلنا پڑتا

شادی کے بعد عورتوں کا سر نیم تبدیل ہو جاتا ہے مگر مرد وہ خوش نصیب ہستیاں ہوتی ہیں جن کا نام شادی کے بعد نہیں بدلتا اور شادی کے بعد بھلے ان کی زندگی بدل جاۓ مگر ان کے نام کے ساتھ ان کے والد کا نام جڑا رہتا ہے اور اس کو کوئی تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرتا ۔

وہ فون پر گھنٹوں بات نہیں کرتے

مردوں کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ موبائل پر گھنٹوں بات نہیں کرتے اس لۓ ان کو یہ غم بھی نہیں ہوتا کہ وہ زیادہ سے زیادہ خاندانی معلومات یا ٹوٹکے جمع کریں جن کا استعمال وہ فون کال کے دوران کر سکیں یہ ان کی زندگی کی خوشی کا ایک بہت اہم سبب ہوتا ہے ۔

انہیں کپڑوں کی زيادہ فکر نہیں ہوتی

اگر ان کو یہ خبر ملتی ہے کہ انہیں کہیں چھٹیاں گزارنے کے لۓ پانچ دن کہیں جانا ہوتا ہے تو ان کی خوشی دیدنی ہوتی ہے انہیں اس بات کی فکر نہیں ہوتی کہ وہ کیا پہنیں گے، ان کے لۓ ان کی ایک جینز ہی کافی ہوتی ہے ۔

مرد دعوت پر نہ بلانے پر دوستی ختم نہیں کرتے

 

عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ خواتین کے لۓ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ بن جاتا ہے کہ کسی نے دوسرے کو تو بلایا مگر آپ کو اپنے گھر دعوت پر نہیں بلایا اس بنیاد پر دوستیاں تک ختم کر دیتی ہیں۔

مگر مرد اس حوالے سے ہر حال میں خوش رہنے والی مخلوق ہوتے ہیں وہ اس بنیاد پر دوستیاں ختم نہیں کرتے دوسرے لفظوں میں انہیں اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ ان کو کسی نے بلایا یا نہیں ۔

مردوں کا ایک ہی ہئیر اسٹائل کئی دہائیوں تک ان کا ساتھ دیتا ہے

 

مردوں کو عورتوں کی طرح ہر تقریب کے لۓ نت نۓ ہیر اسٹائل نہیں چا ہیۓ ہوتے وہ ایک ہی ہئیر اسٹائل کئی دہائیوں تک چلا لیتے ہیں اور یہ ان کی زندگی کو خوشگوار بنانے کا ایک سبب بنتا ہے ۔

مردوں کو شاپنگ کرنے کے لۓ زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا

مرد عورتوں کی طرح شاپنگ سینٹر کے عشق میں مبتلا نہیں ہوتے اور ان کی شاپنگ کا اختتام انتہائی قلیل وقت میں ہو جاتا ہے اس کے لۓ انہیں گھنٹوں گھومنا نہیں پڑتا وہ پہلی ہی نظر آجانے والی دکان سے سب کچھ خرید لیتے ہیں ۔

مردوں کو کسی اور مرد کو اپنے جیسے کپڑے پہنے دیکھ کر دل کا دورہ نہیں پڑتا

یہ اعزاز بھی ان کو حاصل ہوتا ہے کہ وہ کسی تقریب میں جائیں اور وہاں ان جیسے کپڑے پہنے کوئی اور فرد بھی موجود ہو تو اس سے ان کی ذات پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور نہ ہی ان کی خوشی میں کوئی کمی واقع ہوتی ہے ۔

ہمارے اس مضمون کا سبب صرف عورتوں کو یہ بتانا تھا کہ وہ بھی مردوں کی طرح خوشگوار زندگی گزار سکتی ہیں اس کے لۓ صرف انہیں اوپر بیان کۓ گۓ ٹوٹکوں کو اپنانا ہو گا ۔

To Top