مشترکہ خاندانی نظام کے ایسے نقصانات جن کا سامنا ہم سب کو کرنا پڑتا ہے

مشترکہ خاندانی نظام میں جہاں بہت سارے فائدے ہوتے ہیں وہیں پر کچھ ایسے نقصانات بھی ہوتے ہیں جن کا سامنا ہم سب کو اپنی زندگی میں بارہا کرنا پڑتا ہے ۔

ان میں سے سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ ہماری زندگی ایک پبلک پراپرٹی بن جاتی ہے جس پر رنگ رنگ کے تبصرے کرنے کا حق ہماری مشترکہ آنٹیوں کے پاس ہوتا ہے ۔

لڑکی جو کہ مشرقی معاشرے میں پہلے ہی ایک بوجھ سمجھی جاتی ہے اس کا ہر ہر عمل ان آنٹیوں کی نظر میں ہوتا ہے اور اس پر ہونے والے تبصروں پر لڑکی کو جواب دینے کا حق قطعی نہیں ہوتا ۔

تبصرا 1 : کہاں جا رہی ہو ؟

یہ وہ سوال ہے جو تمام آنٹیوں کی زبان کی نوک پر ہوتا ہے ۔ کالج یونیفارم میں بیگ اٹھاۓ جب لڑکی گھر سے نکل رہی ہوتی ہے تو راستے میں ملنے والی آنٹی بہت ہی معصوم صورت بنا کر پوچھتی ہیں کہ کہاں جا رہی ہو؟

اب ان کو کوئی کیا بتاۓ کہ یونیفارم میں صبح کے وقت ہاتھوں میں کتابیں اٹھاۓ سی ویو تو جانے سے رہی لازمی طور پر کالج ہی جا رہی ہوں گی ۔

تبصرا 2: شادی کب ہو رہی ہے تمھاری ؟

 

مشرقی معاشرے میں اگر لڑکی اپنی شادی کے بارے میں کچھ کہے تو وہ ویسے ہی بے شرم اور بے حیا کے القابات سے نوازی جاتی ہے اور پھر جب یہ آنٹیوں کا  یہ سوال کہ  کہ شادی کب ہو رہی ہے تو اس کا جواب تو سراسر بے حیائی پر ہی مبنی ہو سکتا ہے ۔

یہ کہہ دو کہ ابھی شادی نہیں ہو رہی تو کہیں گی کہ بے چاری منہ سے رشتے کا تقاضا کر رہی ہے اور اگر یہ کہہ دو کہ اسی سال ہے تو سننے کو ملتا ہے کہ ذرا شرم حیا نہیں ہے ۔

تبصرا 3: تم اتنی کمزور کیوں ہو رہی ہو ؟

 

قہوۓ پی پی کر ،ڈائٹنگ کر کر کے بڑی مشکل سے اپنے وزن کو لڑکی اس لیول پر لے کر آتی ہیں جب ان کو لگنے لگتا ہے کہ اب وہ سلم اور بیوٹی فل ہو گئی ہے تو یہ بات بھی ان آنٹیوں کو ایک  آنکھ نہیں بھاتی۔

اور ملنے پر سب سے پہلے یہی کہیں گی کہ تم اتنی لاغر اور پیلی کیوں ہو رہی ہو ؟ کیا کوئی ٹینشن ہے ؟ شادی کی فکر تم مت کرو جب اللہ کا حکم ہو گا ہو جاۓ گی ٹھیک سے کھایا پیا کرو۔

تبصرا 4: یہ کیسے کپڑے پہنے ہوۓ ہیں ؟

 

ان آنٹیوں کی نظر میں آپ کچھ بھی پہن لیں وہ قطعی طور پر پسندیدہ نہیں ہو سکتا ۔اگر لمبی قمیض پہن لو تو کہتی ہیں کہ آج کل شارٹ شرٹ کا فیشن ہے اور شارٹ پہنو تو سننے کو ملتا ہے کہ واہیاتی مچائی ہوئی ہے ۔

جینز پہنو تو شرعی حدود کا فتوی جاری ہو جاتا ہے اور کہیں شلوار پہن لی تو یہ آنٹیاں اولڈ فیشن ہونے کا الزام لگا دیتی ہیں ۔

تبصرا 5: تم کوئی کورس کیوں نہیں کر لیتی ؟

لڑکی میڈیکل اور انجینئیرنگ پڑھ پڑھ کر پاگل ہوئی جا رہی ہوتی ہے مگر ان آنٹیوں کی نظر میں یہ سب فالتو ہے فورا کہیں گی تم کوئی کورس کیوں نہیں کر لیتیں ؟ سلائی سیکھ لو یا پھر کھانے پکانے کا کورس کر لو آگے کام آۓ گا ۔ اس موئی پڑھائی میں کچھ نہیں رکھا ۔

دنیا کو ان آنٹیوں کی نظر سے دیکھنا بہت مشکل ہوتا ہے اور یہ آنٹیاں اپنا چشمہ اتار کر دنیا کو کسی اور نظر سے دیکھنے کے لۓ تیار نہیں ہوتیں ۔ ان کے ان تبصروں پر صرف دیوار سے سر ٹکرا کر پھاڑا جا سکتا ہے اس کے علاوہ اور کچھ تو کیا جا سکتا نہیں ہے

To Top