عاطف اسلم اس شادی میں کیا کرنے پہنچ گۓ کہ ایک ہی دن میں سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

عاطف اسلم کا شمار برصغیر پاک و ہند کے ان جانے مانے گلو کاروں میں ہوتا ہے جن کو ان کی آواز کے سبب سرحدوں سے بالاتر ہو کر چاہا جاتا ہے اور ان کے چاہنے والے پوری دنیا میں پھیلے ہوۓ ہیں جو ان کے ہر نۓ گانے کا انتظار نہ صرف انتہائی شدت سے کرتے ہیں بلکہ اس کو محبت سے بھی نوازتے ہیں ۔


گزشتہ دن ماضی کے ایک مشہور نغمے جب کوئی بات بگڑ جاۓ کو عاطف اسلم نے اپنی آواز سے ڈی جے چیتاز اور شرلے سیتا کے ساتھ مل کر ایک نئی زندگی دی ۔یو ٹیوب پر یہ گانا سات فروری کو اپ لوڈ کیا جس کو ایک ہی دن میں سترہ لاکھ شائقین نے نہ صرف سنا بلکہ پسند بھی کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔

یہ گانا نوۓ کی دہائی میں فلم جرم کے لیۓ کمار سانو نے گایا تھا ۔ جو کہ ونود کھنہ پر فلمایا گیا تھا مگر اس بار اس گانے کی ری میک کے ساتھ اس کی فلم بندی کے لیۓ ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا ۔ اس گانے کی پوری ٹیم تھائی لینڈ میں موجود ایک شادی میں اچانک پہنچی اور انہوں نے یہ گانا اس شادی میں فلم بند کیا ۔

اس موقعے پر دولہا اور دلہن کا ردعمل بہت ہی خوبصورت تھا عاطف اسلم کو اپنے درمیان دیکھ کر مہمانوں کی خوشی دیدنی تھی ۔ عاطف اسلم کی خوبصورت آواز کے ساتھ ساتھ اس گانے کی ویڈیو بھی شائقین میں بہت دلچسپی کے ساتھ دیکھی جارہی ہے ۔اور اسی سبب یو ٹیوب کا ٹرینڈ بنتی جارہی ہے ۔

ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے یہ گانا ایک بہترین گانا ثابت ہو گا اسی وجہ سے اس کی ٹیم نے اس کو اس وقت میں ریلیز کیا ہے اور اس کو ملنے والے رسپانس نے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کی امیدیں غلط نہیں ہیں اور اس گان کو ویلنٹائن ڈ میں بھی بڑی پزیرائی ملنے والی ہے ۔

 

To Top